کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو دیوالیہ نہیں ہونا چاہیے: آئی ایم ایف

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2020, 10:06 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،7؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ عوام کو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے عالمی طبی بحران کے معاشی اثرات سے تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز میں کہا گیا کہ 'جو سب سے زیادہ متاثر ہیں انہیں اپنی غلطی کے بغیر دیوالیہ نہیں ہونا چاہیے'۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ سیاحت پر انحصار کرنے والے ملک میں ایک اہل خانہ کی جانب سے چلائے جانے والے ریسٹورنٹ یا قرنطینہ کی وجہ سے بند ہونے والی فیکٹری کے ملازمین کو اس بحران میں تعاون کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف نے حکومتوں کو یاد دلایا کہ ان کے پاس 50 ارب ڈالر ہنگامی تعاون کے لیے دستیاب ہیں جس سے وہ وائرس سے متاثرہ ممالک کی مدد کریں گے۔

بیان میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ 'ہمیں اس کے بدلے میں صرف یہ ضمانت چاہیے کہ لوگ رقم کی وجہ سے مریں گے نہیں'۔

فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ 'ادارہ، مالی تعاون کے لیے ہم سے رابطہ کرنے والی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کو 40 ارب ڈالر فراہم کرسکتا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'آئی ایم ایف اپنے رکن ممالک، بالخصوص خطرات کا سامنا کرنے والوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے'۔

گائیڈ لائنز میں جن ضروریات کا بتایا گیا ان میں وائرس کو روکنے، علاج کرنے، کنٹرول کرنے اور تشخیص وغیرہ کے لیے رقم کا استعمال کرنا اور قرنطینہ سے متاثرہ عوام اور کاروبار کو بنیادی سہولیات دینا شامل ہیں'۔

آئی ایم ایف نے مقامی حکومتوں کے لیے رقم مختص کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ 'یہ متاثرہ علاقوں میں کلینکس اور میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو چلانے کے لیے خرچ کی جائیں جیسا چین اور کوریا نے کیا ہے'۔

ساتھ ہی یہ بھی تجویز دی گئی کہ ' جب تک ایمرجنسی ختم نہ ہوجائے سب سے زیادہ متاثرہ عوام اور اداروں کو وقت پر، اہداف کے مطابق اور عارضی نقد فراہم کی جائے'۔

ایک اور اہم تجویز یہ بھی دی گئی کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام اور اداروں کو سبسڈیز دی جانی چاہیے جیسے فرانس، جاپان اور کوریا، ان اداروں اور افراد کو سبسڈیز فراہم کر رہے ہیں جو اسکول بند ہونے پر اپنے بچوں کا خیال رکھنے کے لیے چھٹی لے کر گھر پر ہیں۔

اس کے علاوہ فرانس وائرس سے متاثرہ افراد کو خود قرنطینہ میں رکھنے کے لیے بیماری کی چھٹیاں بھی فراہم کر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔