’اگر آپ بیمار ہیں تو صدر ولادی میر پوتین سے دور رہیں‘

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th March 2020, 9:23 PM | عالمی خبریں |

 دبئی، ماسکو /14مارچ (آئی این ایس انڈیا) روسی حکومت نے نئے سامنے آنے والے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے خلاف احتیاطی اقدامات کے طور پرصحافیوں سے کہا ہے کہ اگر وہ کسی بیماری کا شکار ہیں تو سرکاری تقریبات کی کوریج نہ کریں۔ صدر ولادی میر پوتین اور دوسرے سرکاری عہدیداروں سے دور رہیں۔ک

کریملن  ی نے یہ درخواست جمعہ کو جاری کی۔ اس سے ایک روز پیشتر روسی پارلیمنٹ کے اندرونی حصوں، ہالوں اور کمروں میں جراثیم کش اسپرے کا چھڑکاؤ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں روسی صدر ولادی میر پوتین نے خطاب کیا۔اس موقعے پر ایکن پارلیمں ٹ قرنطینہ کے سخت قواعد کو نظرانداز کرکے اجلاس میں آگئے تھے۔ماسکو کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کرونا وائرس کے 34 کیسز سامنے آئے ہیں تاہم کسی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔ یہ اعدادو شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ڈاکٹروں نے ان اعداد و شمار کی درستگی پر سوال اٹھائے ہیں اور وائرس کی جانچ کے ناکافی طریقہ کار کی شکایت کی ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پوتین کی خبروں کی کوریج کرنے والے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خاص طورپر بہت محتاط رہیں۔ اگر آپ کو کوئی عارضہ ہے تو اس کا علاج کرائیں اور صدر پوتین سے خود کو دور رکھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔