وومنس ٹی-20 عالمی کپ: دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 11 رنوں سے دی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 19th February 2023, 11:14 AM | اسپورٹس |

جنوبی آفریقہ ، 19/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) وومنس ٹی-20 عالمی کپ کرکٹ میچ میں آج ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کا زبردست مقابلہ کیا، لیکن آخر میں ہرمن پریت کور کی ٹیم 11 رنوں سے ہار گئی۔ ہندوستانی ٹیم کے سامنے 20 اوور میں 152 رن بنانے کا ہدف خاتون انگلش بلے بازوں نے دیا تھا، لیکن ہرمن پریت کور کی قیادت والی ٹیم 5 وکٹ کے نقصان پر محض 140 رن ہی بنا سکی۔ ہندوستان کے لیے اسمرتی مندھانا اور رِچا گھوش نے شاندار بلے بازی کی، لیکن یہ ٹیم کی جیت کے لیے کافی ثابت نہیں ہوئی۔

اسمرتی مندھانا 41 گیندوں پر 52 رن بنا کر جب پویلین لوٹیں تو ہندوستان کے لیے مشکلات اسی وقت دکھائی دینے لگی تھی۔ جب وہ رِچا گھوش کے ساتھ بلے بازی کر رہی تھیں تو ہندوستان جیت کی طرف قدم بڑھاتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔ مندھانا نے اپنی اننگ کے دوران 7 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ دوسری طرف رِچا گھوش نے محض 34 گیندوں پر 47 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ آخر کے اوورس میں انھوں نے تیز بلے بازی کی لیکن دوسرے سرے سے انھیں کچھ خاص مدد نہیں مل سکی۔ رِچا گھوش نے اپنی اننگ کے دوران 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

مندھانا اور رِچا کے علاوہ باقی ہندوستانی بلے بازوں نے بے حد مایوس کیا۔ اوپننگ بلے باز شیفالی ورما 8 رن، جیمما روڈرگز 13 رن، ہرمن پریت کور 4 رن اور دیپتی شرما 7 رن بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ انگلینڈ کی گیندبازی کی بات کی جائے تو سارہ گلین نے سب سے زیادہ 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لارین بیل اور سوفی ایکسلیٹن کو 1-1 کامیابی ملی۔

اس سے قبل ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری انگلینڈ نے 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 151 رن بنائے۔ نیٹ سیور برنٹ نے سب سے زیادہ 50 رن کا اسکور کیا جب کہ ایمی جونس نے 40 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ نے بھی 28 رنوں کی اہم اننگ کھیلی اور باقی بلے باز کچھ خاص اسکور نہیں کر پائے۔

ہندوستان کی طرف سے رینوکا ٹھاکر نے اپنی گیندبازی سے سبھی کو متاثر کیا۔ انھوں نے 4 اوور میں محض 15 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کیے۔ ان کے علاوہ شکھا پانڈے اور دیپتی شرما کو 1-1 کامیابی حاصل ہوئی۔ شکھا پانڈے نے 4 اوور میں 20 رن خرچ کیے، جبکہ دیپتی شرما نے 4 اوور میں 37 رن دیے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...