ممبئی: دہاڑی مزدور کو انکم ٹیکس نے بھیجا ایک کروڑ کا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2020, 12:12 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،16/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) ممبئی کے تھانے علاقہ کی جھگی بستی میں رہنے والے بابو صاحب اہیر ایک دہاڑی مزدور ہیں اور وہ تین سو روپے یومیہ کی دہاڑی پر مزدوری کرتے ہیں۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے اس غریب کو 1.05 کروڑ روپے کا نوٹس بھیجا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوٹ بندی کے دوران اہیر کے کھاتے میں 58 لاکھ روپے جمع کیے گئے تھے جس کی وجہ سے یہ نوٹس بھیجا گیا ہے۔

انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں ملاقات کے بعد بابو صاحب اہیر نے تھانے پولیس میں اس معاملہ کی شکایت درج کی ہے۔ اہیر کا کہنا ہے کہ اسے معلوم ہی نہیں ہے کہ اس کے کھاتے میں کس نے اور کب یہ رقم جمع کرائی۔ اہیر کی حالت یہ ہے کہ وہ اپنے سسر کے ساتھ ان کی جھگی میں ہی رہتا ہے۔ بابو صاحب اہیر نے بتایا کہ ستمبر 2016 میں اس کو پہلا نوٹس ملا تھا جس کے ذریعہ اسے پہلی مرتبہ پتہ چلا تھا کہ ایک پرائیویٹ بینک میں ان کے نام سے کھلوائے گئے بینک اکاؤنٹ میں نوٹ بندی کے دوران 58 لاکھ روپے جمع کرائے گئے تھے۔

اہیر کو جیسے ہی پہلا نوٹس ملا تو اس نے بینک سے رابطہ کیا تھا اور رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ اس کا پین کارڈ استعمال کر کے بینک اکاؤنٹ کھلوایا گیا تھا۔ اس میں تصویر اور دستخظ غلط استعمال کیے گئے ہیں۔ اس سے یہ بات ثابت ہو گئی تھی کہ بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے اس کے پین کارڈ کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس نے بتایا کہ ۷ جنوری کو اسے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سے 1.05 کروڑ روپے کا نوٹس ملا ہے۔ اب اہیر کی شکایت پر پولیس نے پورے معاملہ کی جانچ کے حکم دے دیئے ہیں۔

اہیر کے لئے بینک کے چکر لگانا اور پولیس میں شکایت کرنا بھی ایک مسئلہ ہے کیونکہ وہ دہاڑی مزدور ہے اور جس دن اس کو بینک یا پولیس تھانہ جانا ہوتا ہے اس دن کی دہاڑی اس غریب کی ماری جاتی ہے۔ اب یہ ضروری ہے کہ پولیس یہ پتہ لگائے کہ کس شخص نے فرضی دستاویزات پر بینک اکاؤنٹ کھولا اور کس نے یہ بڑی رقم جمع کرائی اور یہ رقم بینک سے کب نکالی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...