انکم ٹیکس چھاپوں پر کمار سوامی کی ایک بار پھر شدید برہمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th March 2019, 9:16 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،29؍مارچ(ایس او نیوز) محکمۂ انکم ٹیکس کی طرف سے مختلف جے ڈی ایس اور کانگریس لیڈروں اور ان کے اقرباء کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپوں کا سلسلہ آج دوسرے دن بھی جاری رہا۔

ہاسن کے چن رائے پٹن میں تین مقامات پر آج صبح سویرے محکمۂ انکم ٹیکس نے وزیر برائے تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا کے اقرباء کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ان میں ایک کنٹراکٹر بھی شامل ہے۔ بتایا جاتاہے کہ چن رائے پٹن میں اشوتھ نارائن گوڈا ، نارائن ریڈی اور رائی گوڈا کے فرزند تمے گوڈا کے گھروں اور دفاتر پر انکم ٹیکس افسروں نے دھاوابولا ۔اس کے علاوہ بنگلور کے مختلف مقامات پر بھی آج چھاپے برابر جاری رہے ۔اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے قریبی سمجھے جانے والی بعض فلمی ہستیوں اور کنٹراکٹروں کے ٹھکانوں کو بھی آج نشانہ بنایا گیا۔ معتبر ذرائع نے بتایاکہ چھاپوں کے دوران جائیدادوں کے دستاویزات ، زیورات ، نقد رقم وغیرہ برآمد ہوئی ہیں۔ اگر اس سلسلے میں مالکوں نے مناسب دستاویزات اور ٹیکس کی ادائیگی کا حساب پیش کیا تو ان کی گھریلو املاک اور جائیداد کو کوئی نقصان ہونے نہیں دیا جائے گا۔

دوسری طرف آج شیموگہ میں شراوتی کے قریب سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کے رشتے دار کے مکان پر بھی انکم ٹیکس افسروں نے چھاپے مارے اور تین گھنٹوں تک تلاشی کے بعد یہاں سے روانہ ہوگئے۔ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے ان چھاپوں کی سخت مذمت کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا اور کہاکہ خوفزدہ بی جے پی جتنے چاہے چھاپے مارے وہ ریاست میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی سطح پر بی جے پی نے لوٹ مار کا جو بازار گرم کررکھا ہے اس سے عوام کی توجہ کو ہٹانے کے لئے کرناٹک میں انکم ٹیکس کے چھاپوں کو اچھالا جارہا ہے۔

کمار سوامی نے کہاکہ بی جے پی کی طرح ریاست میں جے ڈی ایس یا کانگریس نے لوٹ کا بازار نہیں لگایا ہے بلکہ مخلوط حکومت اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کر ریاست کے ضرورتمندوں کی امنگوں کو پورا کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے عوام میں اس حکومت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ بی جے پی عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ایک طرف جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے تو دوسری طرف انکم ٹیکس اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کا اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف غلط استعمال کرتے ہوئے ان سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں اور عوام کے دلوں میں دہشت بٹھانا چاہتی ہے، اس مقصد میں بی جے پی قطعاً کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ کل سے محکمۂ انکم ٹیکس کے افسر جے ڈی ایس اور کانگریس کے متعدد لیڈروں کے ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے لیکن اب تک یہ کیوں نہیں بتایا گیا کہ ان لوگوں کے ٹھکانوں سے کتنے کروڑ کی رقم برآمد ہوئی جو کالا دھن ہے۔ محکمۂ انکم ٹیکس اس معاملے میں اپنی جوابدہی نبھانے میں ناکام نظر آرہا ہے۔ ریاستی چیف کمشنر آف انکم ٹیکس بالا سبرامنیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ مرکز میں مودی کے دوبارہ اقتدار پر آنے کی صورت میں انہیں گورنر بنانے کا وعدہ کیاگیا ہے، جس کے لالچ میں آکر وہ بی جے پی کے سیاسی حریفوں کو ہراساں کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمۂ انکم ٹیکس کی زیادتیوں پر جے ڈی ایس کی تحریک جاری رہے گی۔ کمار سوامی نے محکمۂ انکم ٹیکس سے کہا کہ چھاپوں کے دوران جو کچھ برآمد کیا گیا ہے اس کی تفصیل فوراً منظر عام پر لائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...