گلبرگہ میں شوہر پر بیوی کو قتل کرنے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2022, 3:35 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،17؍جنوری(ایس او نیوز) شہر کے علاقہ اوزا لے آؤٹ میں ایک شخص نے مبینہ طور پرگیس سیلینڈر سے اپنے بیوی کے سر پر حملہ کرتے اسے قتل کردیا۔ قتل کا واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا مقتولہ کی شناخت 28سالہ آرتی راتھوڑ کی حیثیت  اور مبینہ قاتل شوہر کی شناخت تارا سنگھ راتھوڑ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد وہ اپنے دو بچوں کو ساتھ لے کر فرار ہوگیا ہے۔تفصیلات کے بموجب آرتی اور راتھوڑ کی 9سال قبل شادی ہوئی تھی۔ ملز م کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی بیوی پر دباؤ ڈالا کرتا تھا کہ وہ اپنے والدین سے کہیں کہ وہ ان کے لئے ایک مکان تعمیر کرکے دیں۔ بار بار کے مطالبہ سے تنگ آکر والدین نے اسے رنگ روڈ، گلبرگہ کے قریب ایک گھر دلا دیاتھا۔ مقتولہ کی ماں نے پولیس بیان میں کہاہے کہ تارہ سنگھ گھر دلانے کے باوجود اس بات کا مسلسل مطالبہ کررہا تھا کہ مکان اس کے نام پر رجسٹر کروایا جائے۔ پھر جب آرتی جمعرات کی رات کو سنکرانتی کا تہوار منانے کے لئے اپنے والدین کے گھر جارہی تھی اس وقت اس کے شوہر نے پھر جھگڑا کرکے گیس سیلینڈر کے ذریعہ اس کے سر پر حملہ کرکے اسے شدیدزخمی کردیا۔ بہت زیادہ خون کے اخراج کے سبب یہ خاتون ہلاک ہوگئی۔

گلبرگہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا  ہے اور پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ؛ آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہو ؟

کانگریس حکومت کو گھیرنے جھوٹے پروپیگنڈے پر ریاستی بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے ان سے ایک سخت سوال کیا۔ آپ ہمارے ہاتھوں میں چھڑی دے کر بار بار خود کو کیوں پٹوارہے ہیں؟

کمارا سوامی بلیک میلنگ کے بادشاہ، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے متعلق فحش ویڈیوز کو گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کا ہاتھ ہے۔

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔