سمندری طوفان 'سیلی' امریکی ساحل سے ٹکرا گیا، شدید بارشوں کی پیشن گوئی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 17th September 2020, 8:26 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 17/ ستمبر (آئی این ایس انڈیا) سمندری طوفان 'سیلی' بدھ کی صبح امریکی ریاست الاباما کے ساحلی قصبوں سے ٹکرا گیا۔ اپنے ساتھ تند و تیز ہوائیں اور شدید بارشیں لانے والے طوفان کے متعلق موسمیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وہ خلیجی ساحل کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی اور سیلاب لا سکتا ہے۔

سیلی میں ہواؤں کی رفتار 165 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور طوفانوں کی درجہ بندی میں اس وقت وہ دوسری کیٹیگری پر ہے۔ ماہرین سمندری طوفانوں کو اس کی شدت کے لحاظ سے پانچ درجوں میں تقسیم کرتے ہیں۔

نیشنل ہری کین سینٹر نے مسی سپی اور الاباما کے سرحدی علاقوں اور شمالی فلوریڈا کے رہائشیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان کا رخ شمال مشرق کی جانب ہے اور وہ بڑے پیمانے پر تباہی لا سکتا ہے۔

ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ ان علاقوں میں بدھ کے روز 20 سے 30 سینٹی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے، جب کہ بعض علاقوں میں یہ طوفان 88 سینٹی میٹر تک مینہ برسا سکتا ہے، جس سے علاقے میں تباہ کن سیلاب آ سکتے ہیں۔

موسمیات کے محکمے کے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ ریاست ورجینیا کے شمالی حصے اور نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا کے کئی حصوں میں بھی شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ ہری کین سیلی کے باعث فلوریڈا، جنوبی الاباما اور جنوب مغربی جارجیا کے کئی علاقوں میں دن بھر بگولے چل سکتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز لوزیانا، مسی سپی اور الاباما کے علاقوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وہاں کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مقامی اور ریاستی عہدے داروں کے اعلانات پر دھیان دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔