غزہ میں بحران شدید تر، ڈبلیو ایچ او کا انتباہ؛ بمباری کی بنا پر اسپتالوں میں ہر منٹ میں ایک زخمی کا اضافہ ہورہاہے، دو دہائی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2023, 1:06 PM | عالمی خبریں |

غزہ، 17/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) غزہ جدید تاریخ کے سب سے بڑے انسانی بحران کی طرف بڑھ رہاہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بین الاقوامی برادری کو متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری توجہ نہ دی گئی تو تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے کیونکہ غزہ میں ہر ایک منٹ میں اسپتالوں  میں  ایک زخمی کا اضافہ ہورہاہے جبکہ موجودہ جنگ میں دو دہائیوں میں  سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں۔ عالم یہ ہے کہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونےوالوں کی تدفین  اجتماعی قبروں میں کی جارہی ہے۔ 

 سنیچر کے بعد سے غزہ پراسرائیل کی مسلسل بمباری اور مغربی کنارہ پر ظالمانہ کارروائی میں ۳؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ۹۰؍ فیصد اموات غزہ میں ہوئی ہیں۔ یہ گزشتہ دو دہائیوں فلسطینیوں کی سب سے زیادہ ہلاکت ہے۔  اس بیچ وزارت صحت نے وارننگ جاری کی ہے کہ غزہ میں  پینے کا  جتنا پانی بچا ہے وہ محض ۲۴؍ گھنٹوں کیلئے کافی ہوگا۔ اسی طرح اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے ایندھن بھی خاتمے کے قریب ہے۔ 

غزہ پر مسلسل بمباری کے خلاف پیر کو مغربی کنارہ اور راملّہ میں فلسطینیوں نے احتجاجی مارچ کیا۔ یہ اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہےکہ اسرائیل  غزہ پر بے تحاشہ بمباری کے ساتھ ہی  مغربی کنارہ پر بھی ظالمانہ کارروائیاں کر رہاہے جن میں۵۰؍ سے زائد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بہرحال ہیبرون سے راملّہ تک فلسطینی شہریوں نے غزہ میں اپنے ہم وطنوں کیلئے مارچ کیا۔

اسرائیل نے غزہ میں پیر کو دن میں بھی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہر منٹ اسپتال میں ایک مریض کا اضافہ ہورہاہے۔ ایسے میں  ادویات کی شدید قلت محسوس کی جارہی ہے۔ بطور خاص درد کش دواؤں کی کمی کی وجہ سے زخمیوں کیلئے  پاس درد سے کراہتے رہنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ فلسطین میں سرگرم برطانوی طبی ادارہ نے بتایا کہ ’’اسپتالوں  میں خون اور دواؤں کی شدید کمی ہوگئی ہے۔‘‘

اس بیچ اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ حماس   کے پاس ۱۹۹؍ یرغمال ہیں۔  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پیر کو اعلان کیا کہ  اسرائیل کی سلامتی کیلئے جنگ جاری  رہے گی نیز سنیچر کو حماس  کے حملے کی کامیابی کا سبب بننے والی کوتاہی کی تحقیقات  بھی کی جائے گی۔ تل ابیب میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل  یرغمالوں کی واپسی  کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوگا۔ 

 اس بیچ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن پھر اسرائیل کے دورے پرتل ابیب پہنچ گئے ہیں۔ اسرائیل حماس تنازع پر بات چیت کیلئے انٹونی بلنکن نے اس سے قبل ۶؍ عرب ملکوں کا دورہ کیا  جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔