ہوناور: جرم کی فہرست میں صرف مسلمانوں کےہی نام نظر آتےہیں : رکن اسمبلی دنیکر شٹی کا متنازعہ  بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th March 2024, 9:06 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور :6؍مارچ   (ایس اؤ نیوز )تعلقہ کے کڈلے دیہات کے  اُپلے   میں واقع  مہا لنگیشور مندرکے صحن میں  رکن پارلیمان اننت کمارہیگڈے کی موجودگی میں منعقدہ بی جےپی کی میٹنگ میں رکن اسمبلی دنیکر شٹی نے ہندوتوا پر بھاشن دیتے  ہوئے ایم پی کو لبھانے کی کوشش  میں  کچھ کا کچھ بول دئیے پھر میڈیاوالوں  سےکہاکہ وہ اپنی اِس بات کو  اخبارات میں شائع نہ کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جےپی کی میٹنگ میں بات کرتےہوئے رکن اسمبلی دنیکر شٹی نے  اپنے بھاشن میں ایم پی کی تعریف و ستائش کرتےہوئےکہاکہ میں دیکھ رہاہوں کہ جب سے ریاست میں کانگریس کی حکومت بنی ہے وزیر اعلیٰ سدرامیا کسی کو خاطر میں نہیں لاتے، مگر ان کے خلاف ریاست میں بولنےو الا کوئی نہیں ہے۔  صرف اننت کمارہیگڈے   ہی سینہ تان کر سدرامیا کے خلاف بیان دیتےہیں۔ اپنی بات جاری رکھتےہوئے  کہا کہ ’’مجرمانہ معاملات میں مسلمان ہی ہوتے ہیں ، اسمگلر، لوٹ ماراور ڈکیتی کرنےوالے اور قتل کرنےو الوں کےنام دیکھیں تو  وہاں صرف مسلمانوں کے نام ہی نظر آتےہیں‘‘ اس طرح کی بات کرنے کے دوران جب ان کی   میڈیا والوں پر پڑی تو گھبرا کر میڈیاوالوں سے کہاکہ میرے اس بیان کو اخبارات میں شائع نہ کریں۔

ان کے بعد ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے اپنے خطاب میں کہاکہ’’ ہمارے سیاست دان کانگریس کی اقلیت نوازی کا بہتر علم ہونے کے باوجود بات نہیں کرتے ، بات کرتے بھی ہیں تو ڈرتے ،ڈرتے کرتےہیں‘‘۔  دینکر شٹی کا  نام لئے بغیر ہیگڈے نے  وہیں پر ان کی حیثیت بتا دی ۔ بی جےپی کے نائب صدر چندرو ایسلے، کے ڈی سی سی بینک ڈائرکٹر شیوانند ہیگڈے ، دیپک نائک منکی، راجیش بھنڈاری ، جی جی شنکر، جی جی ہیگڈے، ایم جی بھٹ، کرشنانند بھٹ، شری کلا شاستری ، گنپتی گوڈا، یوگیش میستا، منڈل نائب صدر اشونی نائک ، رجنی نائک، ایم ایس ہیگڈے، سریش شٹی سمیت کارکنان حاضر تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔