ووٹنگ کے ذریعے ہانگ کانگ میں علامتی احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 13th July 2020, 5:59 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،13/جولائی(آئی این ایس انڈیا) ہانگ کانگ میں لاکھوں شہریوں نے چین کے سرکاری انتباہ کے باوجود ووٹ ڈالے۔ جس کا مقصد جمہوریت نواز لیڈروں کا انتخاب کرنا تھا جو ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں اپنے اپنے حلقوں کی نمائندگی کریں گے۔

ہانگ کانگ کے تقریباً چھ لاکھ شہریوں نے غیر سرکاری پرائمری انتخابات میں حصہ لیا اور اپنے اپنے علاقوں کے لیے جمہوریت دوست نمائندوں کے بارے میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جب کہ چین نے انتباہ کیا تھا کہ یہ ہانگ کانگ میں لاگو سیکیورٹی قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔

یہ ووٹنگ ایک طرح سے ہانگ کانگ کے شہریوں کا متنازع نئے سیکیورٹی قوانین کے خلاف احتجاج تھا۔ اس کا اہتمام حزب اختلاف کی جماعتوں نے کیا تھا۔ ہانگ کانگ کے عوام نے ستمبرمیں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے اپنے نمائندوں کا انتخاب کیا۔

چین نے انتباہ کیا تھا کہ یہ ووٹنگ نئے سیکیورٹی قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔

چین نے اس نئے سیکیورٹی قانون کا اطلاق 30 جون کو کیا تھا۔ اس سے پیشتر اور اس کے نفاذ کے بعد ہانگ کے شہریوں، سیاسی رہنماؤں اور بین الاقوامی برادری نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا۔ ان سب کا کہنا ہے کہ یہ ہانگ کانگ کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے۔

برطانیہ نے 1997 میں ہانگ کانگ کو مشروط طور پر چین کے حوالے کیا تھا۔ اس نئے قانون سے ہانگ کانگ کی علاقائی نیم خود مختاری اور آزادی پر ضرب لگی ہے۔ اب چین ہانگ کانگ میں ان لوگوں کی قانونی گرفت کر سکے گا جو حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہوں گے۔

ہانگ کانگ کے شہریوں نے اپنی آزادی قائم رکھنے کے لیے مسلسل احتجاج کیے ہیں۔

ہانگ کانگ میں آخری بار باقاعدہ سرکاری پولنگ ضلعی کونسل کی نشستوں کے لیے ہوئی تھی۔ اس میں بہت سے جمہوریت نواز امیدواروں کو فتح حاصل ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔