بھٹکل سمیت اترکنڑا کے پانچ تعلقوں میں 10مارچ سے ہیسکام کی آن لائن خدمات بند :بل ادائیگی نہ کرنےپر نہیں ہوگا کوئی جرمانہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th March 2024, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:9؍مارچ   (ایس اؤ نیوز ) کل  یعنی10مارچ سے  19مارچ تک اترکنڑا ضلع کے بھٹکل سمیت کاروار، ڈانڈیلی ، کمٹہ  اور سرسی میں ہیسکام بجلی بل ادائیگی خدمات بند ہوجائیں گی۔ اس کے علاوہ ان پانچ شہروں میں ہیسکام محکمہ کے ذریعے نئے کنکشن کے لئے آن لائن عرضی ، نام وغیرہ کی تبدیلی سمیت ہیسکام محکمہ کی کسی طرح کی کوئی بھی آن لائن خدمات میسر نہیں ہونگی۔ ہیسکام ہبلی کے افسر نے ا س بات کی جانکاری دی ۔

انہوں نے بتایاکہ ہیسکام محکمہ کی طرف سے10مارچ سے 19مارچ تک  جوآن لائن خدمات بند کردی گئی ہیں وہ  عارضی ہیں۔ ان  خدمات سے صرف کاروار، سرسی، کمٹہ، ڈانڈیلی اور بھٹکل شہر ہی متاثر ہونگے بقیہ شہروں کانظام پہلے جیسا جاری رہےگا۔

مسئلہ کیاہے؟:سال 2008 میں مرکزی حکومت نے تیز رفتار بجلی ترقی پروگرام  آر اے پی ڈی آرپی نظام جاری کیاتھا۔ اس منصوبے کے تحت 30ہزار سےزائد آبادی والے شہری علاقوں میں محکمہ ایندھن کے سافٹ وئیر اپڈیٹ، بجلی تاروں کی تبدیلی سمیت کئی سہولیات کو ترقی دی گئی تھی۔ اس آر اے پی ڈی آر پی منصوبے میں اترکنڑا ضلع کے کاروار، ڈانڈیلی ، سرسی ، کمٹہ اور بھٹکل شہر بھی شامل ہیں۔ اب محکمہ ایندھن کی طرف سےریاست کے سبھی ہسکام علاقوں میں آر اے پی ڈی آر پی نظام کے تحت ترقی دینا طئے کیاہے۔ اب یہ ترقیاتی کام متعلقہ شہروں میں 10مارچ سے 19مارچ تک کیاجارہاہےتو آر اے پی ڈی آر پی منصوبے میں شامل  ان شہروں میں ہیسکام محکمہ کے بجلی بل ادائیگی سمیت مختلف آن لائن خدمات بند رہیں گی۔ 19مارچ کے بعد سافٹ وئیر شروع تو ہوجائے گا لیکن اس کو مکمل طورپر کام کرنےکےلئے 15دنوں کی ضرورت ہے تو اس دوران متعلقہ خدمات میں تھوڑا بہت رکاوٹ پیدا ہونےکی جانکاری ہبلی ہیسکام کے افسر نے  دی ہے۔

بجلی بل  کی ادائیگی نہیں ہوئی تو کنکشن کٹ نہیں ہوگا:محکمہ ایندھن کے سافٹ وئیر کی ترقی کئےجانے والے ان دنوں کےدوران ہیسکام کے گاہک بجلی بل ادانہیں کرتےہیں تو ان کا بجلی کنکشن نہیں کاٹاجائے گا۔ اس دوران میٹر ریڈر بجلی بل دیں گے ۔چونکہ اس دوران آن لائن خدمات بند رہیں گی اور فون پے، گوگل پے جیسےتھرڈ پارٹی ایپ کے ذریعے بھی بل ادائیگی ممکن نہیں ہوگی۔ اس دوران گاہک ہیسکام دفتر کے کاؤنٹر پر بل ادا کریں گے تو عام رسید دی جائےگی۔ آن لائن اپڈیٹ نہیں ہوگا۔ گاہکوں کو راحت دیتےہوئےکہاگیا ہےکہ اس دوران لیٹ چارجس اور جرمانہ عائد نہیں کیاجائےگا۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔