بھٹکل میں نیشنل ہائی وے کی توسیع کے ساتھ ہی الیکٹرک کھمبوں کی شفٹنگ کا کام جاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th September 2020, 6:09 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 26 ستمبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے کو فور لائن میں تبدیل کرنے کا کام جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے،  محکمہ الیکٹری سٹی ہیسکام کی جانب سے  الیکٹرک کھمبوں کی شفٹنگ کا کام بھی آگے بڑھ رہا ہے۔

بھٹکل ہیسکام اسسٹنٹ انجینر مسٹر منجوناتھ نے بتایا کہ بھٹکل حنیف آباد کراس کے قریب جاکٹی بیل نیشنل ہائی وے سے لے کر پشپانجلی کراس کے قریب تک ہائی وے کنارے اب سیمنٹ کے کھمبوں کو نکال کر الیکٹرک ٹاور نصب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اسی منصوبے کے تحت فی الحال جاکٹی بیل سے بھٹکل کورٹ تک  الیکٹرک ٹاور پر   آج سنیچر کو  بجلی کے تاروں کی شفٹنگ کا کام  انجام دیا گیا۔

صبح سے ہائی وے کنارے پر لائین مین اور انجینروں کو   الیکٹرک کھمبوں سے کیبلوں کو نکال کر الیکٹرک ٹاور پر  نصب کرتے دیکھا گیا۔

ہیسکام کے ایک اہلکار نے بتایا  کہ شمس الدین سرکل کے پاس فلائی اوور ہوگا جس کے لئے 30 میٹر زمین حاصل کی گئی ہے، ایسا ہونے کی صورت میں الیکٹرک کیبل  سرکل کے اطراف واقع مکانوں کے بالکل قریب سے یا لگ کر گذرنے کا امکان تھا، جسے دیکھتے ہوئے   ہیسکام نے   حنیف آباد کراس سے لے کر  پشپانجلی تھیٹر کراس تک  الیکٹرک کیبل کو  15 میٹر لمبے الیکٹرک ٹاور میں نصب کرنے کا  پلان بنایا ہے تاکہ الیکٹرک کیبلس عمارتوں کے اوپر سے گذر جائے اور الیکٹرک کے تار کسی عمارت کو نہ چھوسکے۔

انڈر گراونڈ کیبلس کے تعلق سے پوچھے جانے پر  ہیسکام کے ایک اہلکار نے بتایا کہ  بھٹکل ٹاون میں  انڈر گراونڈ کیبلس بچھانے کے لئے   حکومت کو پروپوسل بھیجا گیا ہے مگر فی الحال  اس تعلق سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے، اگر حکومت ہمارے بھیجے گئے پروپوسل کو قبول کرتی ہے تو شہری علاقوں  میں انڈر گراونڈ کیبلوں کو بچھایا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...