کرناٹک میں موسلادھار بارش کا امکان،اورینج الرٹ جاری
بنگلورو،یکم اگست (ایس و نیوز؍یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘سے سنگین طور پرمتاثر کرناٹک کے تین اضلاع میں چار اگست تک ہونے والی موسادھار بارش کے سبب اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ کو اس تعلق سے انتباہ جاری کیا ہے۔محکمہ کے مطابق شمالی کنڑ،اڈوپی اور جنوبی کنڑا میں چار اگست تک موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق مانسون آگے بڑھ رہا ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں باگل کوٹ، بیدر، دھارواڑ، کلبرگی، چکمنگلورو، ہاسن کوڈگو اور شیموگہ اضلاع میں تیز بارش کا امکان تھا۔ان اضلاع میں ”ایلو الرٹ“جاری کیا گیا ہے۔
اس درمیان ماہی گیرانجمن نے کورونا وائرس بحران کے پیش نظر یکم ستمبر تک مچھلی پکڑنے کے لیے سمندر میں نہیں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاست میں کورونا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ31 جولائی کو ختم ہوجائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ انفکشن کے معاملے میں ملک بھر میں پانچویں مقام پر واقع اس ریاست میں اب تک 118632افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 2230 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ 46694 شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست میں فی الحال 69699 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔