پاکستان میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی دوہری مار، 27 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 13th July 2022, 10:29 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،13؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) پاکستان میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی دوہری مار نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں اس قدرتی آفات کی زد میں آنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہاں کے کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں، بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا ہے، فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے اور کئی جگہوں سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے۔ ڈان اخبار نے یہ اطلاع دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید بارش کے ایک اور دور کے خطرے سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی باریکی سے نگرانی کرنے کی جائے۔ کراچی میں پولیس اور ریسکیو حکام نے شدید بارشوں کے باعث کم از کم 10 ہلاکتوں کی اطلاع دی۔ اس کے علاوہ یہاں کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے اور کئی علاقے تاحال زیر آب ہیں۔

پاکستان میں مانسون کی پہلی شدید بارش منگل کو ختم ہوئی اور اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جمعرات سے دوسرا دور شروع ہونے والا ہے۔ یہ چار دن یعنی اتوار تک جاری رہ سکتا ہے۔ جس کے باعث سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے اور ہواؤں کا رخ بھی تیز رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔