بنگلورو میں بارش سے تباہی، 3افراد ہلاک۔کئی مکانوں میں پانی گھس آیا،گاڑیوں کو نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 19th June 2022, 12:31 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،19؍جون(ایس او  نیوز) کل بنگلورو شہر میں ہو ئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے جہاں نقصانات پیش آئے ہیں وہیں 3افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بارش کی وجہ سے شہر کی اکثر سڑکیں زیر آب آگئیں،جس کے سبب مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،اور کئی مقامات پر املاک کو نقصان پہنچا ہے، نشیبی علاقوں کے کئی مکانوں میں پانی داخل ہو نے کی وجہ سے مکینوں کو رات جاگ کر گزارنی پڑی۔کے آر پورم اسمبلی حلقہ میں تیزہواؤں کے ساتھ ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے متھن اور منی یما نامی دو افرادکی موت ہوگئی۔اس کے علاوہ تالاب میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہو ا ہے۔کاویری نگر میں ایک دیوار گرنے سے منی ایما ہلاک ہو گئی۔ جبکہ مکان میں مو جود ایک اورشخص بری طرح زخمی ہوگیا۔مکان کے سامنے کھڑی کی گئی مو ٹرسائیکل کو پانی میں بہتے دیکھ کراس کو روکنے کی کوشش میں متھن نامی نوجوان اپنی جان گنوابیٹھا۔

کل رات ہو ئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے نالے سے قریب میں کامپاؤنڈ کی دیوار مکان کے سامنے کھڑی کی گئی موٹر سائیکل پر گر پڑی تھی۔ اس دوران نالے کے آلودہ پانی میں موٹر سائیکل بہتے دیکھ کر تین نوجوانوں نے نالے سے گاڑی کو نکالنے کی کوشش کی اس دوران متھن پانی میں بہہ گیا۔مقامی افراد نے پو لیس اور بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) افسران کو اطلاع دی۔اطلاع پا کر فائر بریگیڈ عملہ اور این ڈی آر ایف کے جوان موقع پر پہنچ کر کافی دیر تک تلاش کرنے کے بعد لاش کو باہر نکا لا۔ بسونا پورہ وارڈکے گائیتری لے آؤٹ9کراس کے مقیم سیول انجینئر متھن شیموگہ کا رہنے والا تھا۔کل درمیانی شب ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے کے آر پورم اور مہا دیوپورہ میں 90سے180 ملی میٹر بارش ہو ئی ہے، جس کی وجہ سے250سے زائد مکانوں میں پانی داخل ہو چکا ہے،جس سے مکانوں کا ساز وسامان پانی میں بہنے لگے۔کلکیرے دیہات بارش کی وجہ سے زیر آب آگیا۔ یہاں کے 20مکانوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے مکینوں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑی۔کرشنا سنیما گھر کی دیوار گرنے سے24دو پہیہ والی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔آج صبح مقامی رکن اسمبلی وریاستی وزیر بیرتی بسواراج نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ اس علاقہ میں راج کالوے کا تعمیری کام جاری ہے جس کی وجہ سے کافی ملبہ جمع ہو گیا ہے اور اس کے نتیجے میں پانی کے بہاؤ میں رکاوٹیں پیدا ہو چکی ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ وہ راج کالوے کے تعمیری کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بی بی ایم پی افسران کو ہدایت دی ہے۔اس کے علاوہ ریاست کے بلاری، چامراج نگر، بنگلور دیہی،بنگلور شہری،چکبالاپور،چکمگلور،ہاسن،کورگ،کولار، میسور، رام نگرم، شیموگہ،ٹمکور،منڈیا اضلاع میں بھی موسلا دھار بارش ہو ئی ہے۔مذکورہ اضلاع میں یلو الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...