کاروار: دومرحلوں میں گرام پنچایت انتخابات کا انعقاد : مناسب انتظامات کے لئے الیکشن کمیشن کی ہدایات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th November 2020, 7:53 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:18؍نومبر(ایس اؤ نیوز)اگلے تین ہفتوں میں گرام پنچایت انتخابات کےاوقات کا اعلان کرنےکےلئے ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم جاری کیا ہے،اسی کےتحت  کووڈ-19کےچلتے پیشگی اقدامات کے طورپر سبھی اضلاع میں دومرحلوں میں انتخابات کے انعقاد کےلئے مناسب انتظامات کرنے ریاستی الیکشن کمشنر ڈاکٹر بی ، بسوراجو نےہدایات جاری کی ہیں۔

الیکشن کمشنر بسوراجو نے ریاست کے سبھی ڈپٹی کمشنر ، پولس سپرنٹنڈنٹ اور ضلع پنچایت چیف ایگزیکیٹیو آفیسر کے ساتھ وڈیو کانفرسنگ کرتےہوئے تیاریوں کے سلسلے میں بات چیت کی۔ کووڈ کے حالات میں عوام کا زیادہ جمگھٹا نہ ہو، عملےکی قلت نہ ہو، اس کے علاوہ دیگر مسائل و معاملات کو سامنے رکھتےہوئےمنصوبہ بنائیں اور دو مرحلوں میں انتخابات منعقد کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نےکہاکہ کرونا کے دوران انتخابات کا انعقاد ایک چیلنج ہے۔ وہیں یہ بھی یاد رکھیں کہ گرام پنچایت کے انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہے۔ اس بنا پرہر معاملےپرزیادہ سنجیدگی کےساتھ توجہ دیں ، بغیرکسی خامی  کمی کے شفاف انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری ادا کرنےکی بات کہی۔

اپنی میعاد پوری کئے گئے گرام پنچایتوں کےاگلے تین ہفتوں میں انتخابات کے انعقاد کو لےکر تواریخ کا اعلان کرنے گزشتہ جمعہ کو ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا۔ اسی کےتحت الیکشن کمشنر نے گرام پنچایت انتخابات کی تیاری کو لےکر ضلعی افسران کےساتھ وڈیو کانفرنسنگ کےذریعےالیکشن کی تیاریوں میں جٹ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔