عالمی کپ 2023: نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے زخمی ہاردک پانڈیا!

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2023, 12:24 PM | اسپورٹس |

پونے، 21/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) عالمی کپ 2023 میں ہندوستان اب تک ناقابل شکست رہی ہے اور پوری ٹیم متحد ہو کر مہمان ٹیموں کو چیلنج پیش کر رہی ہے۔ اس درمیان ہندوستانی ٹیم کے لیے بری خبر یہ سامنے آئی ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوئے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا 22 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف دھرمشالہ میں ہونے والا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ بی سی سی آئی نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کو پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسو سی ایشن اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کے میچ کے دوران اپنی ہی گیندبازی پر فیلڈنگ کرتے وقت بائیں ٹخنے میں چوٹ لگ گئی تھی۔ آل راؤنڈر کو اسکین کے لیے لے جایا گیا اور انھیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا میڈیکل ٹیم کی لگاتار نگرانی میں رہیں گے۔ وہ 20 اکتوبر کو ٹیم کے ساتھ دھرمشالہ کے لیے پرواز نہیں بھریں گے اور اب سیدھے لکھنو میں ٹیم سے جڑیں گے جہاں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک کو بنگلورو لے جایا جائے گا کیونکہ انھیں این سی اے میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ وہاں انگلینڈ کے ماہر ڈاکٹر ان کا علاج کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ انھیں انجکشن دیا جائے گا تاکہ فوری صحت یاب ہو سکیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہاردک پانڈیا کے موجود نہ ہونے کی صورت میں ہندوستانی ٹیم کو اب پلیئنگ الیون کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔ ہاردک ایک بہترین آل راؤنڈر تھے جو ٹیم میں بہترین توازن دیتے تھے۔ 15 رکنی ہندوستانی اسکواڈ میں ہاردک کا کوئی متبادل نہیں ہے، اس لیے اب امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ پلیئنگ الیون میں محمد سمیع کی واپسی ہو سکتی ہے۔ دراصل دھرمشالہ میں تیز گیندبازوں کو مدد مل سکتی ہے۔ ایسے میں شاردل ٹھاکر کی جگہ محمد سمیع کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے اور ہاردک پانڈیا کی جگہ ایک ماہر بلے باز سوریہ کمار یادو یا ایشان کشن کو موقع مل سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جنوبی افریقہ کو شکست دے کرآسٹریلیا آٹھویں بار ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل

ورلڈ کپ کرکٹ  کے دوسرے  سیمی  فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 213 رنز کا  ہدف 47.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل ...

افغانستان کے ہاتھوں ہارتے ہارتے بچا اسٹریلیا؛ میکسویل کی ڈبل سنچری نے رکھ لی اسٹریلیا کی لاج؛ سیمی فائنل میں داخل

پانچ بار کے عالمی چمپین اسٹریلیا کو آج افغانستان نے اُس وقت لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کردیا جب ٹوس جیت کر افغانستان نے  پہلے بازی کرتے ہوئے   مقررہ پچاس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر  291 رنز اسکور کرڈالے۔بعد میں جب اسٹریلیا کے بلے باز میدان میں اُترے تو افغانی باولروں ...

کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت کا سلسلہ جاری؛ جنوبی افریقہ کے خلاف درج کی 243 رنوں سے آسان جیت

  ہندوستان نے  آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اب تک کی خطرناک ٹیم سمجھی  جانے والی  ٹیم  جنوبی افریقہ کو بھی باآسانی زیر کرتے ہوئے 243 رنز سے شکست دیدی۔ اس جیت کے ساتھ ہی عالمی کپ میں انڈیا  نے مسلسل آٹھویں فتح حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مستحکم کرلیا ہے۔ ...