معروف سماجی خدمت گارٹیسٹا سیتلو ادکو گجرات اے ٹی ایس نے کیا گرفتار؛ ممبئی سے لے گئے گجرات؛ ٹیسٹا نے اپنی گرفتاری کوغیر قانونی قراردیتے ہوئے ممبئی پولیس میں درج کروائی شکایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th June 2022, 12:40 PM | ملکی خبریں |

ممبئی(ایس او نیوز/ایجنسی ): گجرات فساد کی وسیع تر سازش کیس سے متعلق ذکیہ جعفری کی پٹیشن سپریم کورٹ سے مسترد ہوتے ہی گجرات اے ٹی ایس سرگرم ہوگئی اور سنیچر کو اس نے معروف سماجی خدمت گار اور گجرات فساد میں مجرموں کو سزا دلوانے کیلئے کوشاں رہنے والی ٹیسٹا سیتلواد کو ممبئی کے جو ہو میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا۔

سنیچر کی دو پہر کواے ٹی ایس کے اہلکار ، جن میں ۲ لیڈیز بھی تھیں ، جوہو میں واقع ان کے گھر پہنچے اور ان کو اپنی تحویل میں لے کر سانتا کروز پولیس اسٹیشن لے گئے۔ یہاں ضابطوں کی خانہ پری کے بعد اے ٹی ایس کی ٹیم ٹیسٹا سیتلواد کو لے کر احمد آباد روانہ ہوگئی ۔

اس بیچ اپنی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوۓ ٹیسٹا سیتلواد نے بھی سانتا کروز پولیس اسٹیشن میں گجرات پولیس کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

ٹیسٹا کے شوہر جاوید آنند نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ ٹیسٹا سیتلواد اور کچھ اور لوگوں کے خلاف جن میں سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ اور آر بی سری کماربھی شامل ہیں، گجرات اے ٹی ایس نے ایف آئی آر درج کی ہے اور اسی کے تحت ان کو لے جایا گیا ہے۔ جاوید آنند کے مطابق ٹیسٹا کو پہلے سانتا کروز پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، اس کے بعد ان کواے ٹی ایس ٹیم احمد آباد لے کر روانہ ہوئی۔ جاوید آنند نے اے ٹی ایس ٹیم کے گھر پہنچنے کے تعلق سے بتایا کہ سنیچر کی صبح سے ہی متعدد جگہوں سے فون آرہے تھے کہ ٹیسٹا سیتلواد کہاں ہیں، ان کی سیکوریٹی وغیرہ کون دیکھ رہا ہے؟ ہمیں اندازہ ہوگیا تھا کہ کچھ گڑ بڑ ہے اور یہ اندازہ اس وقت یقین میں بدل گیا جب گجرات اے ٹی ایس کے اہلکار گھر پر پہنچ گئے۔

ہم نے تمام گیٹ بند کر دیئے تھے لیکن اے ٹی ایس کے ایک مرداور ایک خاتون افسر بیڈ روم تک پہنچ گئے۔ اس دوران ٹیسٹا نے بار بار کہا کہ وہ اپنے وکیل کے ہمراہ ان کے ساتھ چلیں گی لیکن انہوں نے موقع نہیں دیا اور زبردستی پولیس اسٹیشن لے گئے ۔ جاوید آنند کے مطابق” ذکیہ جعفری کی عرضی خارج ہونے کے بعد ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ اب شاید کچھ ہوگالیکن یہ بالکل اندازہ نہیں تھا کہ اے ٹی ایس اہلکار وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوۓ عرضی خارج ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی ہمارے گھر پہنچ جائیں گے۔“

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...