میسور ومیں ریاستی حکومت کی گروہا  لکشمی اسکیم کا شاندار افتتاح؛راہل گاندھی نے کہا – کرناٹک پورے ملک کو دکھا رہا ہے راستہ، تمام پانچوں اسکیموں کو پورے ملک میں لاگو کرنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2023, 1:56 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

میسورو،30/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک میں کانگریس نے  الیکشن سے پہلے  عوام الناس سے جن  پانچ گیارنٹی اسکیموں کا وعدہ کیا تھا، اُس میں سے ایک گروہا لکشمی اسکیم کا آج بدھ کو  میسور میں  شاندار افتتاح کیا گیا۔ دوپہرقریب ایک بجے   کانگریس قائد راہول گاندھی نے چراغ جلا کر اس اسکیم کا افتتاح  کیا، پھر  ٹیبلیٹ کا ایک بٹن دبا کر اس اسکیم کے تحت خواتین سربراہ کے بینک اکاونٹ میں رقم جمع کرائی گئی۔ اس اسکیم کے تحت  ہرخاندان کی خاتون سربراہ کو ہر ماہ 2000 روپے کی رقم اُن کے بینک اکاونٹ میں  جمع کرائی جائے گی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما کانگریس قائد راہول گاندھی نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کرناٹک پورے ملک کو راستہ دکھارہا ہے، اس موقع پر  انہوں نے اعلان کیا کہ  ہم یہ پانچوں اسکیمیں  پورے ملک میں لاگو کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ کانگریس  ملک کے عوام سے اگر کوئی وعدے کرتی ہے تو اُسے پورا کرتی ہے، ہم نے  انتخابات سے پہلے   کرناٹک کے عوام سے پانچ وعدے کئے تھے،اورہم نے  تمام وعدوں کو پورا کرکے دکھایا۔ 

راہول گاندھی نے کہا کہ  آج ہم   یہاں میسور میں گروہا لکشمی اسکیم کے افتتاح کے بعد  ٹیبلیٹ کا ایک بٹن دباکر  ایک ساتھ   ایک کروڑ سے زائد  خواتین کے اکاونٹ میں  دو ہزار روپیہ جمع کرایا ہے۔ جیسے آج ہوا، اسی طرح ہر ماہ  خواتین کے بینک اکاونٹ میں  دو، دوہزار روپیہ جمع  کرائی جائے گی۔ یہ ہماری اورریاستی  کانگریس حکومت کی گیارنٹی ہے۔ ہم نے آپ سے کہا تھا کہ انتخابات کے بعد خواتین کو بسوں پر جانے  کے لئے ٹکٹ نہیں دینی ہوگی، اس اسکیم کا نام شکتی تھا، ہم نے اُس وعدے کو بھی پورا کردکھایاہے، آج کرناٹک میں خواتین کو بس پر سفر کرنا ہے تو ٹکٹ کی ضرورت نہیں ہے، انا بھاگیہ اسکیم کے تحت مستحق لوگوں کو   دس کلو چاول دیا جارہا ہے، گروہا جیوتی اسکیم کے تحت  دو سو یونٹ مفت بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ آپ ہمارے پانچوں اسکیموں کو دیکھ لیں، ایک اسکیم کو چھوڑ کر تمام چار اسکیمیں خواتین کے لئے بنائے گئے  ہیں۔ ایک اسکیم یووا   نیدی اسکیم گرائجویٹ اور ڈپلوما کئے ہوئےبے روزگار نوجوانوں کو  مالی تعاون دیاجارہا ہے  اس ایک اسکیم کو چھوڑ کر سبھی تمام اسکیمیں خواتین کے لئے ہے۔

راہول گاندھی  نے  خواتین کو چار چار اسکیموں کے ذریعے  اُنہیں خودمختاربنانے کا مقصد واضح کرتے ہوئے بتایا کہ  بڑے  سے بڑا پیڑ  جڑ کے بغیر کھڑا نہیں ہوسکتا، اگر جڑ مضبوط ہوتی ہے تو کتنا بڑا طوفان اور  اندھی آجائے وہ نیچے نہیں  گرسکتا،  اسی طرح بنیاداگر مضبوط ہوگی تو اُس پر تعمیر عمارت بھی اُتنی ہی مضبوط ہوگی۔ ہم نے  بھارت جوڑو یاترا میں ہزاروں لوگوں سے ملاقات کی، کرناٹک میں ہم نے  چھ سو کلومیٹر پیدل یاترا کیا اور آپ لوگوں سے بات چیت کی، اور اس یاترا سے مجھے معلوم ہوا کہ  پٹرول، ڈیزل، گیس سلینڈر تمام کا مسئلہ خواتین  سے جُڑا ہوا ہے۔ہزاروں خواتین نے کہا کہ ہم مہنگائی کو قابو میں نہیں کرپارہے ہیں،  خواتین   ہی گھر کی جڑ ہے، کرناٹک ہماری ماتاوں اور بہنوں کےبغیر کھڑا نہیں ہوسکتا۔ پروگرام میں شریک ہزاروں خواتین سے راہول گاندھی نے کہا کہ  آپ  ہی اس ریاست کی جڑ ہیں ، جس طرح  پیڑ کی جڑ نظر نہیں آتی، اسی طرح  گھرسنبھالنے والی خواتین بھی  نظر نہیں آتی ،  لیکن آپ ہی کی وجہ سے گھر چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ریاست کے 12 ہزار جگہوں پر ایک ساتھ اس پروگرام کا افتتاح ہوا ہے اور پوری ریاست میں لاکھوں کی تعداد میں خواتین  اس  پروگرام کا لائیو دیکھ رہی ہیں۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  ڈپٹی وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بتایا کہ  کانگریس نے عوام سے پانچ گیارنٹیوں کا اعلان کیا تھا اور کانگریس حکومت کے اقتدار میں آکر اب سو دن ہورہے ہیں اور ہم عوام سے کئے ہوئے تمام پانچوںوعدوں کو  پورا کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  گروہا  لکشمی اسکیم کے تحت ہر گھر کی  سربراہ خاتون  کو دو ، دو ہزار روپیہ راست اُن کے بینک اکاونٹ میں جمع کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  ریاست کی ایک کروڑ دس لاکھ خواتین کو اس  اسکیم سے فائدہ اُٹھارہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی مستعفی

دہلی کانگریس کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اروند ر سنگھ لولی نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو چار صفحات پر مشتمل خط ارسال کرکے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور ان کے سامنے استعفیٰ کی کئی وجوہات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے ارسال کردہ خط ...

کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے انتخابی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے، ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا ...

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...