طالبان قیدیوں کو جیلوں میں رکھنے کی خواہش نہیں: افغان صدر

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th March 2020, 9:18 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، کابل /8مارچ (آئی این ایس انڈیا) افغان صدر نے واضح کیا ہے کہ وہ طالبان قیدیوں کو جیلوں میں رکھنے کی خواہش نہیں رکھتے۔ امریکا کے ساتھ امن ڈیل کے بعد طالبان نے اپنے پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کو اہم قرار دے رکھا ہے۔افغان صدر اشرف غنی کا یہ بھی کہنا ہے طالبان قیدیوں کو جیلوں میں سے رہا نہ کرنے کی وجہ افغان عوام کے وہ خدشات ہیں کہ رہائی پانے والے طالبان عسکریت پسند آزادی حاصل ہونے کے بعد پھر سے پرتشدد کارروائیوں میں شامل ہو جائیں گے۔ غنی کے مطابق اس مناسبت سے عوامی تشویش کو زائل کرنے کے بعد ہی ایسے قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔یہ امر بھی اہم ہے کہ طالبان کے ترجمان نے خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن ڈیل پر دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انٹرا افغان مکالمت کے لیے ان پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کو بنیادی شرط قرار دیا تھا۔انٹرا افغان مذاکرات کی طے شدہ تاریخ دس مارچ ہے۔ یہ مذاکرات ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں شروع ہوں گے۔ اس اہم مذاکراتی پیش رفت کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ کو ہٹانے کے لیے پانچ ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کو عسکریت پسند تنظیم کی قیادت اہم قرار دیتی ہے۔ افغان طالبان کا اصرار ہے کہ امن ڈیل میں طے شدہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق شِق کا احترام بہت اہم ہے۔ طالبان اس پر متفق ہیں کہ وہ اپنے قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں ایک ہزار افغان حکومتی اہلکاروں کو بھی رہا کر دیں گے۔طالبان کے ملا عبدالغنی برادر اور امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد امن ڈیل پر دستخط کرنے کے بعدطالبان قیدیوں سے متعلق خیالات کا اظہار افغان صدر اشرف غنی نے نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قیدیوں کو شفاف اندار میں ایک انتہائی واضح اور منظم طریقہئ کار کے تحت جیلوں سے آزاد کیا جانا چاہیے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پہلی مارچ کو ڈیل طے ہونے کے بعد اشرف غنی نے خاصے سخت انداز میں قیدیوں کی رہائی کے متعلق جو موقف اپنایا تھا اب اس میں واضح نرمی پائی گئی ہے، جو’حیران کن‘ ہے۔   

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔