جرمنی نے 90 سے زائد مشتبہ افراد کو ملک بدر کر دیا

Source: S.O. News Service | By SO Staff | Published on 8th December 2019, 12:23 PM | عالمی خبریں |

برلن 7دسمبر (آئی این ایس انڈیا) جرمنی 2016ء کے بعد سے اب تک ایسے درجنوں افراد کو ملک بدر کر چکا ہے جن پر دہشت گردانہ حملہ کرنے کی صلاحیت یا خواہش رکھنے کا شبہ تھا۔ یہ اعداد وشمار ایک پارلیمانی انکوائری کے جواب میں جاری کیے گئے۔جرمن میگزین ’ڈیر اشپیگل‘ کے مطابق 2016ء میں برلن کی کرسمس مارکیٹ پر ہونے والے ٹرک حملے کے بعد سے جرمنی 90 ایسے افراد کو ملک بدر کر چکا ہے جن پر دہشت گردانہ حملہ کرنے کی خواہش یا صلاحیت موجود ہونے کا شبہ تھا۔

اشپیگل کے مطابق حکومت کی طرف سے یہ معلومات سیاسی جماعت ایف ڈی پی کی طرف سے ایک پارلیمانی انکوائری کے جواب میں فراہم کی گئیں۔اس طرح کے افراد کی شناخت عام طور پر جرمنی کے انٹیلیجنس حکام کی جانب سے کی جاتی ہے جن پر ممکنہ دہشت گردی کا شبہ ہو یا وہ عوامی سلامتی کے لیے خطرے کا سبب بن سکتے ہوں۔ فروری 2018ء میں جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت ایف ڈی پی کی درخواست پر وفاقی حکومت نے بتایا تھا کہ جرمنی میں 745 ایسے افراد موجود ہیں جو ممکنہ طور پر دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں۔جرمنی کی کاروبار دوست جماعت ایف ڈی پی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں حکام نے بتایا کہ جن افراد کو ملک بدر کیا گیا ان میں سے 40 فیصد کا تعلق شام سے جبکہ دیگر عراقی، ترک اور روسی شہری تھے۔اس وقت بھی وفاقی حکومت 225 مشتبہ افراد کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جنہیں ملکی بدری یا دیگر قانونی اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔فروری 2018میں جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت ایف ڈی پی کی درخواست پر وفاقی حکومت نے بتایا تھا کہ جرمنی میں 745 ایسے افراد موجود ہیں جو ممکنہ طور پر دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔