کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی صحت کے مد نظر برلن میں بڑے مظاہروں پرپابندی

Source: S.O. News Service | Published on 27th August 2020, 9:17 PM | عالمی خبریں |

برلن،27/اگست(آئی این ایس انڈیا) کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے عائد پابندیوں کے خلاف جرمن دارالحکومت برلن میں سنیچر کے روز ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر مقامی حکومت نے پابندی عائد کر دی ہے۔ برلن کے وزیر داخلہ اینڈریاس جیسیل کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ یکم اگست کو بھی اسی طرح کے ایک مظاہرے کے دوران کورونا وائرس کی وبا پر شک کرنے والوں نے دانستہ طور پر حفظان صحت سے متعلق تمام اصول و ضوابط کو طاق پر رکھ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے پولیس سے تمام اصول و ضوابط پر عمل کرنے کا عہد کیا تھا تاہم احتجاج کے دوران بہت سے مظاہرین ماسک کے بغیر تھے اور سوسشل ڈسٹینسنگ جیسے اصول و ضوابط کا خیال نہیں رکھا جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا، ''برلن ان افراد کو جو کورونا کی وبا پر ہی شک کرتے یا دائیں بازوں کے انتہا پسندوں کو اسی طرح کی حرکت دوبارہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔''

 وزیر داخلہ نے اس موقع پر تمام جمہوریت پسند افراد سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے دائیں بازو کے انتہا پسند خیالات کے حامل عناصر سے فاصلہ رکھیں جو کورونا وائرس کا بہانا بناکر جمہوریت پر سوالات کھڑا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنیچر کے روز ہونے والی جس ریلی میں 20 ہزار تک افراد کے جمع ہونے کی بات کہی جا رہی ہے اس میں تشدد بھڑکنے کا بھی خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برلن کی انتظامیہ کا فیصلہ قطعی طور پر پرامن اجتماعات کے حق کے خلاف نہیں ہے بلکہ جرمنی کے اس قانون کی پاسداری کے لیے ہے جس میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کی بات کہی گئی ہے۔

'دی پبلک اسمبلی اتھارٹی' نے اسی طرح کے ایک اور پروگرام پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا ہے جو جمعے سے اتوار تک چلنے والا تھا۔ اس کے تحت 'لیتھل  تھنکرز 711' نامی دائیں بازو سے وابستہ ایک تنظیم احتجاج کے لیے اپنے خیمے نصب کرنا چاہتی ہے۔

 احتجاجی مظاہرے کی تیاری کرنے والی تنظیمیں بضد ہیں اور وہ ان حکومتی پابندیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر رہی ہیں۔ اسٹٹ گارٹ سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر میکائیل بالویج نے کہا کہ وہ اس فیصلے کو عدالت میں چیلنچ کریں گے اور ''میرے خیال سے 29 اگست کو یہ اجتماع ہوگا۔'' دائیں بازو کی سخت گیر جماعت اے ایف ڈی کے رہنما جورگ میوتھین اس پابندی سے اتنے برہم ہیں کہ انہوں نے برلن کے وزیر داخلہ کا ''فوراً استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔''

جرمنی میں سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بغیر یہ سوچے سمجھے کہ اس طرح کے مظاہروں کے کیا نقصانات ہوسکتے ہیں دائیں بازو کے کارکنان اواخر ہفتہ پر برلن میں زیادہ زیادہ سے افراد کو جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بعض حلقوں کے مطابق اس کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جا رہا ہے اور 'برلن میں طوفان مچا دو‘  جیسے پیغامات شیئر کیے جا رہے ہیں۔ 

پولیس کی  دوسب سے بڑی ٹریڈ یونینوں میں سے ایک جی ڈی پی سے وابستہ جورگ ریڈک نے اس بارے میں مقامی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مظاہروں اور احتجاجی اجتماعات پر چھوٹی چھوٹی باتوں کی وجہ سے پابندی نہیں عائد کرنی چاہیے لیکن برلن میں جو ہونے والا ہے ایسے اجتماعات پر پابندی لگانا فخر کی بات ہے۔

اس دوران کورونا وبا کے پیش نظر جرمنی کی سب سے مقبول ترین ریاست 'نارتھ رائن - ویسٹفالیہ' میں پہلے سے طے میوزک کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ جمعہ چار ستمر کو ہوناتھا جس میں 13 ہزار افراد کے شرکت کی توقع تھی۔ ایسے کنسرٹ کا اہتمام کرنے کے لیے مشہور ماریک لیبر برگ کا کہنا تھا کہ جب تک حالات بہتر نہیں ہو جاتے ایسے پروگرام منسوخ ر ہیں گے اور جن افراد نے ٹکٹ خریدے تھے انہیں پیسے واپس کر دیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔