غزہ کی پٹی: حماس کے عسکری اور تربیتی مراکز پر اسرائیل کے حملے

Source: S.O. News Service | Published on 19th June 2021, 6:42 PM | عالمی خبریں |

غزہ پٹی،19؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) اسرائیلی جاسوس طیاروں نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری اور تربیتی مراکز پر بھرپور حملے کیے ہیں۔ مقبوضہ فلسطینی اراضی میں العربیہ کے ذرائع نے یہ اطلاع فراہم کی۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج کے سربراہ یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ان کی فوج مختلف منظر ناموں کے لیے اپنی تیاری کی سطح کو بڑھا چکی ہے، ان منظر ناموں میں غزہ میں لڑائی کا دوبارہ شروع ہونا شامل ہے۔

اسرائیلی حملوں میں جبالیا پناہ گزین کیمپ، بیت لاہیا، شمال مغربی غزہ اور خان یونس کے علاوہ بعض علاقوں کو بم باری کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر انتظام ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی، فلسطینیوں کی جانب سے مسلسل آتشی غبارے چھوڑنے کے جواب میں کی ہے۔

اسرائیلی نجی ٹی وی چینل "13 کے مطابق حالیہ طور پر قاہرہ میں موجود اسرائیلی وفد نے مصری انٹیلی جنس کے ذریعے حماس تنظیم کو پیغام بھیجا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی سے آتشی غبارے چھوڑے جانے کا سلسلہ جاری رہا تو غزہ میں ایک بار پھر آخری اسرائیلی جارحیت جیسی صورت حال نظر آئے گی۔

چینل کا کہنا ہے کہ مصر اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ اسرائیل اور غزہ میں فلسطینی گروپوں کے بیچ فائر بندی کو سبوتاژ ہونے سے روک دے۔ مذکورہ چینل کے مطابق غزہ سے اسرائیل کی جانب چھوڑے جانے والے آتشی غباروں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے متوازی یہودی آباد کاروں کی بستیوں میں 8 جگہ آگ بھڑک اٹھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔