مینگلور ۔ کاسرگوڈ نیشنل ہائی وے پر گیس ٹینکر الٹ گیا۔ گیس کے اخراج کی وجہ سے ٹریفک معطل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th October 2019, 1:04 PM | ساحلی خبریں |

کاسرگوڈ 16/اکتوبر (ایس او نیوز) مینگلور ۔ کاسرگوڈ نیشنل ہائی وے پر  ایل پی جی سے بھرا ہوا یک بلیٹ ٹینکر اُلٹ جانے کے نتیجے میں  ٹینکر سے گیس کے اخراج سے پورے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا۔ حادثہ کاسرگوڈ   ٹاون سے ایک کلومیٹر دور  اڈکا تھ بیل  نیشنل ہائی وے 66 پر بدھ کی صبح پیش آیا۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کیرالہ فائر اینڈ ریسکیو سروسس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پورے علاقے میں لوگوں کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ علاقے میں بجلی منقطع کرنے کے علاوہ اس سڑک پر ٹریفک کو پوری طرح معطل کردیا گیا۔اور سواریوں کومختلف متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ فائر سروس والوں نے اُلٹ کر گرے ہوئے ٹینکر پر پانی کاچھڑکاؤ شروع کیا تاکہ آگ بھڑکنے کے خطرے کو کم کیا جاسکے۔مزید بر آں اس علاقے میں موجود اسکول کو چھٹی دے دی گئی۔

 متعلقہ گیس کمپنی کے افسران موقع پر پہنچنے کے بعد الٹ کر گرے ہوئے ٹینکر سے بحفاظت دوسرے ٹینکر میں گیس منتقل کرنے اور سڑک سے اس ٹینکر کو ہٹانے کے اقدامات کیے  گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...