طالبان 31 اگست کے بعد بھی ملک چھوڑنے والوں کو محفوظ راستہ فراہم کریں: جی سیون

Source: S.O. News Service | Published on 26th August 2021, 1:59 PM | عالمی خبریں |

لندن،26؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی )  جی سیون گروپ نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 31 اگست کے بعد افغانستان سے باہر جانے والوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کی ضمانت دیں۔ جی سیون کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور انسانی حقوق کے معاملے پر طالبان کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق لندن میں ڈاؤننگ سٹریٹ سے جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام، انسانی حقوق خاص طور پر خواتین، لڑکیوں اور اقلیتوں کے حقوق، اور تمام طبقات کو شامل کر کے افغانستان میں سیاسی تصفیے کی جانب پیش قدمی کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

برطانوی وزیراعظم کے مطابق جی سیون گروپ نے اتفاق کیا ہے کہ طالبان 31 اگست کے بعد بھی افغانستان سے انخلا کرنے والوں کو محفوظ راستہ دینے کی ’ضمانت‘ فراہم کریں۔بورس جانسن نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی مستقبل میں ’طالبان سے تعلق رکھنے کے روڈ میپ پر متفق ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’سب سے پہلی شرط طالبان کی جانب سے یہ ضمانت ہوگی کہ وہ مقررہ تاریخ کے بعد افغانستان سے نکلنے والوں کو محفوظ راستہ دیں۔جی سیون گروپ کے ورچوئل اجلاس کے بعد جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن 31 اگست ہی برقرار رہے گی۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ’کانفرنس میں افغانستان سے انخلا کی کسی نئی تاریخ کے بارے میں کوئی نتیجہ نہیں نکالا گیا۔جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ ’کانفرنس میں اس بات پر طویل بحث کی گئی کہ کیا ڈیڈ لائن کے بعد سویلین ایئرپورٹ کو پناہ گزینوں کی مدد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جرمنی افغانستان کے پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران کے ساتھ مل کر اس حوالے سے کام کرنے کو تیار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔