منگلورو اے جے اسپتال میں 13 اور14فروری کو ہوگا ہڈی کے جوڑوں کا مفت میڈیکل جانچ کیمپ

Source: S.O. News Service | Published on 9th February 2020, 6:06 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو9/فروری (ایس او نیوز) ہڈی کے جوڑوں سے متعلقہ (رہومیاٹک)مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی مفت طبی جانچ کے لئے منگلورو اے جے اسپتال میں 13اور 14فروری کوایک مفت طبی جانچ کا کیمپ منعقد کیا جائے گا۔

رہومیاٹولوجی سے متعلق یہ مفت جانچ کیمپ صبح 9بجے سے دوپہر 1بجے تک اسپتال کے باہری مریضوں (او پی ڈی) والے حصے میں پہلے سیکنڈ فلور پر منعقد ہوگا۔بالخصوص سسٹم لوپس ایرتھمیٹوسس(ایس ایل ای) اور کنیکٹیو ٹیشوکے مسائل سے دوچار مریضوں کی جانچ کے لئے اس کیمپ سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

رجسٹریشن اور ابتدائی معائنہ مفت ہوگا۔ مزید جانچ کے لئے او پی ڈی کے مریضوں کو 25%اور اسپتال میں داخل کیے گئے مریضوں کو 10%رعایت دی جائے گی۔ ڈاکٹر گنگارتن کرشنا (رہومیاٹولوجسٹ)مریضو ں کی جانچ کے لئے دستیاب رہیں گے۔اے جے ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر پرشانت مارلانے اخباری بیان  میں بتایا ہے کہ مفت طبی جانچ کے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اس نمبر پر فون کے ذریعے رجسٹر یشن کیا جاسکتا ہے: 8494890600

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...