فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران پر اسلحے کی پابندی کی توسیع کی حمایت کردی

Source: S.O. News Service | Published on 20th June 2020, 8:21 PM | عالمی خبریں |

برلن، 20/جون (آئی این ایس انڈیا)جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے کل جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 2019 کے بعد سے ایران نے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جو عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے میں طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔یورپی ممالک کی طرف سے یہ بیان ایران کے حوالے سے یورپی حکمت عملی کو مربوط کرنے کے لیے برلن میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کے بعد سامنے آئی ہے۔ گذشتہ روز برلن میں فرانسیسی وزیر خارجہ ڑن ییوس لاؤڈیرین، جرمنی ہائکو ماس اور برطانیہ کے ڈومینک ریپ کے مابین طویل مشاورت ہوئی ہے۔وزیر خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہے"جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے ہم ایران پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے تمام اقدامات سے بازآئے جو معاہدے کی خلاف ورزی میں آتے ہیں۔ ایران معاہدے کی تمام شرائط اور اس نکات پر مکمل عمل درآمد کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اب بھی یقین ہے کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی حکمت عملی اس مقصد کو موثر انداز میں انجام نہیں دے گی۔ اس کے بجائے ہم مذاکرات میں اور سفارتکاری کے استعمال کے دوران ایران کو جوابدہ ٹھہراؤ کے پابند ہیں۔تینوں وزراء  نے مزید کہا کہ طویل عرصے میں ہمیں ایران کے جوہری پروگرام، اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے کوغیر مستحکم کرنے کی ایرانی سرگرمیوں کے بارے میں مشترکہ خدشات کو دور کرنا ہوگا۔ اس تناظر میں انہوں نے ایران پر عائد اسلحہ کی پابندی میں توسیع کے لیے فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی حمایت کا اظہار کیا۔ تینوں وزرائے خارجہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ روایتی ہتھیاروں پر اقوام متحدہ کے پابندی کے خاتمے سے جو قرارداد 2231 کے ذریعیعاید کی گئی تھی۔ اس کے اٹھائے جانے سے علاقائی سلامتی اور استحکام پر بہت زیادہ زیادہ منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔