دفاعی چیمپئن فرانس ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا؛ سیمی فائنل میں مراکش کو 0-2 سے شکست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th December 2022, 3:56 AM | عالمی خبریں | اسپورٹس |

دوحہ قطر 15 ڈسمبر (ایس او نیوز) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال میں دفاعی چیمپئن فرانس نے دوسرے سیمی فائنل میں مراکش کو 0-2 سے شکست دے دی ہے، جس کے ساتھ ہی فرانس عالمی کپ فٹبال کے فائنل میں پہنچ گیاہے جس اس کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔

 قطر کے البیت اسٹیڈیم میں بدھ کی شب کو کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کی جانب سے پہلا گول پہلے ہاف کے پانچویں منٹ میں تھیو ہرنینڈز نے جبکہ دوسرا گول دوسرے ہاف میں کھیل کے 79 منٹ میں رینڈل کولو نے کیا۔ اس موقع پر مراکش کی مضبوط دفاعی لائن دیکھتی رہ گئی۔

فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کا سفر حیران کن رہا ۔ وہ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں سیمی فائنل کھیلنے والی پہلی افریقی اور عرب ٹیم بنی تھی۔

 مراکش کی اس ورلڈ کپ میں سفر کی بات کی جائے تو اس میں انہوں نے گروپ راوںڈ میں تین میچز کھیلے جس میں دو جیتے اور ایک میچ ڈرا رہا۔

مراکش کا کروشیا کے ساتھ پہلا میچ بغیر کسی گول کے ڈرا ہوا تھا جبکہ مراکش نے بیلجیئم کو 0-2 اور کینیڈا کو 1-2 سے شکست دی۔

راؤنڈ آف 16 میں مراکش نے سپین کو پینلٹی کِکس پر 0-3 سے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا تھا جبکہ کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو ایک صفر سے تاریخی شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

دوسری جانب دفاعی چیمپیئن فرانس نے فیفا ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں آسٹریلیا کو 1-4 سے شکست دی تھی جبکہ اپنے دوسرے میچ میں ڈنمارک کو 1-2 سے ہرایا تھا۔

فرانس کو گروپ سٹیج کے آخری میچ میں تیونس کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

راؤنڈ آف 16 میں فرانس نے 1-3 سے پولینڈ کو ہرا دیا تھا جبکہ کوارٹر فائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ فرانس اور مراکش فیفا ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئے۔

اس سے پہلے دونوں ٹیمیں مختلف ٹورنامنٹ میں سات بار آمنے سامنے آئی ہیں جس میں پانچ بار فرانس اور 2 مرتبہ مراکش کو جیت حاصل ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان 18 دسمبراتوار کو ہندوستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ مراکشی ٹیم اب تیسری پوزیشن کے لیے کروشیا سے مقابلہ کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...