فرانس کے دو تدریسی اہلکاروں کی ایران میں گرفتاری ناقابل قبول:فرانس

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2019, 5:57 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،17/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فرانس نے تصدیق کی ہے کہ شعبہ تدریس سے وابستہ فرانس کے ایک اور شہری کو ایران میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے فرانس نے اسے ناقابل قبول صورتحال قرار دیا ہے۔فرانس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ رولینڈ مارشل کو جون میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی وقت جب فریبا عادل خواہ گرفتار ہوئیں، جو فرانسیسی اور ایرانی شہری ہیں۔ دونوں پیرس کی ایک معروف سائنس یونیورسٹی کے سینئر تحقیق کار ہیں۔ اس سے قبل ان کا نام عادل خواہ بتایا گیا تھا۔ لیکن وزارت نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ مارشل کو بھی زیر حراست رکھا گیا ہے۔یہ بات واضح نہیں ہے کہ ان تدریسی اہلکاروں پر کیا الزامات لگائے گئے ہیں۔فرانسیسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ایگنس وان درموہل نے ایرانی حکام پر زور دیا ہے کہ ’شفافیت ظاہر کرنے کے لیے فوری طور پر ان پر لگائے گئے الزامات بتائے جائیں تاکہ یہ ناقابل قبول صورت حال ٹل سکے۔ذرائع کے مطابق اب تک مارشل کی گرفتاری کو صیغہ راز میں رکھا گیا تھا کیونکہ فرانسیسی حکام خاموشی سے ان کی رہائی کی کوشش کر رہے تھے۔ترجمان نے کہا کہ مارشل کو قونصل خانے کی اعانت اور وکیل کی سہولیت فراہم کی گئی ہے۔ طالب علموں کو بھیجی گئی ایک ای میل میں سائنس یونیورسٹی نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’من مانی، بھونڈی حرکت اور کھلی سرکشی‘ قرار دیا ہے۔مارشل اور عادل خواہ کو تہران کے ایون قید خانے میں رکھا گیا ہے۔فرانسیسی اخبار ’لے فگارو‘ اور ’رائٹرز‘ نے 15 اکتوبر کو پہلی بار مارشل کی گرفتاری کی خبریں شائع کی تھیں۔فریبا عادل خواہ کی عمر 60 برس ہے۔ وہ ماہر بشریات ہیں۔ایران نے ان کی گرفتاری کو داخلی معاملہ قرار دیا ہے اور ان تک قونصل رسائی سے انکار کیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔