سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے والا مجرم کون تھا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 12:57 PM | خلیجی خبریں |

ریاض20 اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب کے صوبے عسیر میں جمعرات کے روز ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں چار سکیورٹی اہل کار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس مجرمانہ کارروائی میں شریک افراد میں 34 سالہ بندر الشہری بھی شامل تھا جو سعودی شہری دفاع کا اہل کار تھا۔ الشہری سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ عسیر صوبے کے دو ضلعوں المجاردہ اور بارق کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا۔۔بندر الشہری جائے وقوع سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع تنومہ ضلعے میں اپنے والدین اور 11 بہن بھائیوں کے ساتھ سکونت پذیر تھا۔الشہری کے ایک عزیز نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ وہ غیر متوازن زندگی گزارنے کا عادی تھا۔ گذشتہ برس وہ ریاض میں ٹائر اسکریچنگ کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہو کر دو ماہ تک ہسپتال میں زیرِ علاج رہا۔ الشہری اکثر وبیشتر گھر سے اچانک غائب ہو جاتا اور پھر دو یا تین روز بعد واپس لوٹ آتا تھا۔ موسم گرما میں الشہری کے کزنز جب اس کے گھر قیام کے لیے جمع ہوتے تھے تو اس وقت بھی وہ زیادہ تر وقت اپنے دوستوں کے ساتھ گھر سے باہر گزارتا تھا۔سعودی سکیورٹی حکام نے جمعرات کے روز چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے بقیہ عناصر کے نام نہیں بتائے۔ فائرنگ کے واقعے میں تین سکیورٹی اہل کار فوری طور پر شہید ہو گئے تھے جب کہ چوتھے زخمی اہل کار نے بعد میں دم توڑا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔