کرونا وائرس: آسٹریلیا میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2020, 11:12 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،21؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) جمعے کے دن سے آسٹریلیا میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ فلائٹس منسوخ ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی سیاحوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، آسٹریلیا ایک قلعے کی صورت اختیار کر رہا ہے اور جمعے کے دن سے غیر ملکیوں کو آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے چین، ایران، جنوبی کوریا اور اٹلی سے آنے والے مسافروں کا داخلہ بند کیا گیا تھا۔

 آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم سکاٹ ماریسن کہتے ہیں کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سرحد کو مکمل طور پر بند کرنا ضروری ہے۔ وہ کہتے ہیں "آسٹریلیا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی بڑی تعداد ملک کے باہر سے آئی ہے۔ اور ہم نے جو اقدامات کئے ہیں ان کا اثر ہوا ہے۔ اور اس اقدام کا مقصد بھی یہی ہے کہ اسے مزید آگے بڑھایا جائے۔"

اگرچہ حکومتوں کی جانب سے سفری پابندیاں کرونا وائرس سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہیں، تاہم دنیا بھر سے ایک ملک کے لوگ دوسرے ملک میں جاتے ہیں تعلیم، روزگار، علاج معالجہ۔ وجہ کچھ بھی ہو سکتی ہے مگر اچانک سفر پر کوئی پابندی یا اپنے پیاروں کو کسی وبائی صورتِ حال میں پھنسے دیکھنا کسی کیلئے بھی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

دنیا بھر کی طرح بہت سے پاکستانی آسٹریلیا میں بھی آباد ہیں۔ کرونا وائرس کی وبا نے کئی خاندانوں کو باہم ملنے جلنے سے روک رکھا ہے اور بعض شکر کرتے ہیں کہ ان کے بچے یا عزیز وقت رہتے اپنی منزلِ مقصود تک پہنچ گئے۔ ویمن یونیورسٹی کی پروفیسر حمیرا الطاف کے بچے بھی آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ وہ کہتی ہیں ان کی بیٹی فروری کے مہینے میں ملبورن گئی تھی۔ اس وقت یہ مسلہ چل تو رہا تھا مگر اتنی تشویش نہیں تھی۔ مگر اب وہاں حالات کافی سخت ہیں۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سب سے پہلی ہدایت یہی کی جاتی ہے کی لوگ آپس میں میل جول بند کردیں اور انتہائی ضرورت کے وقت ہی گھروں سے نکلیں۔ پروفیسر حمیرا الطاف کہتی ہیں کہ ان کی بیٹی "جب سے آسٹریلیا گئی ہے گھر سے باہر نہیں نکلی۔ وہاں لوگوں نے آپس میں میل جول بھی بہت کم کر دیا ہے؛ بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ اور بیٹے کا بھی یہی کہنا ہے کہ سب سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔"

اسی طرح بہت سے آسٹریلوی باشندے بیرونِ ملک پھنس کر رہ گئے ہیں اور فلائٹس منسوخ ہونے کے باعث ان کی تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

یہ تشویش دنیا بھر کے ملکوں میں مسافروں کو لاحق ہے۔ کرونا وائرس نے بیرونِ ملک سفر خاص طور پر مشکل بنا دیا ہے۔ آج ہی صدر ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ امریکی سرحد پر غیر ضروری آمد و رفت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔