بھٹکل:نیترانی جزیرے کے قریب بوٹ غرقآب :25 ماہی گیر بحفاظت ساحل پہنچے

Source: S.O. News Service | Published on 25th August 2016, 6:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:24/اگست(ایس او نیوز(ماہی گیری کے لئے سمندر میں اتری پرشین بوٹ اچانک پانی میں ڈوب گئی ، مگر مقامی ماہی گیروں اور  ساحلی تحفظ دستہ (کوسٹل گارڈ)کے تعاون سے ماہی گیربحفاظت ساحل کنارے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ واقعہ بدھ کی صبح قریب آٹھ بجے بحرۂ عرب میں واقع نیترانی جزیرے کے قریب  پیش آیا۔

نقصان زدہ پرشین بوٹ’’امّا‘‘ کے مالک مرڈیشور کے مکین ناگیش ایس نائک نے بتایا کہ وہ کل منگل شام کو مچھلیوں کا شکار کرنے سمندر میں اُترے تھے اور بوٹ پر بھٹکل، ہوناور اور دیگر علاقوں کے جملہ 25 ماہی گیر سوار تھے۔ ۔طوفانی موجوں کی مار سے بوٹ میں پہلے سوراخ ہوگیا پھر پانی اندر آنا شروع ہوگیا۔ بوٹ کو بچانے اور پانی کو خالی کرنے کی ہرممکن کوشش کی گئی، مگر پانی بھرتا چلا گیا، قریب میں واقع دیگر بوٹس سلور فش، فش انڈیا، سدی ونایک ، عائشہ نامی چار بوٹ والوں نے ان کی مدد کی اور تمام ماہی گیر اُن بوٹوں پر سوار ہونے سے محفوظ رہ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر فوری طور پر ساحلی تحفظ دستہ بھی مدد کے لئے پہنچ گیا تھا۔ بوٹ سے فوری طور پر مچھلی کا جال سمیت دیگرسامانوں کی حفاظت کی گئی ہے۔ 

 ساحلی تحفظ دستہ کا عملہ فوری طورپر جائے حادثہ پہنچ کر مقامی ماہی گیروں کی مدد سےبوٹ میں جمع شدہ پانی کو باہر نکال کر بوٹ بچانے کی لاکھ کوششیں کی  لیکن ڈوبتی بوٹ کو بچا نہیں سکے۔ نقصان شدہ بوٹ کو رسی کے ذریعے باندھ کر کنارے لانے گئی ’’سید مدنی ‘‘نامی بوٹ بھی خالی ہاتھ کنارے لوٹ آئی ۔ کل نقصان کا اندازہ 60لاکھ روپیوں سے زائد لگایا جارہاہے۔ اس کے متعلق ہوناور پولس تھانے میں کیس داخل کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ اسی ماہ  کے پہلے ہفتہ میں ایک بوٹ اُلٹ جانے کے نتیجے میں ایک ماہی گیر ہلاک ہوگیا تھا جبکہ  بقیہ 7ماہی گیر 8گھنٹوں سے زیادہ وقت تک سمندر میں تیرتے ہوئے دوسری بوٹ تک پہنچ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔