منگلورو سمندر میں چٹان سے کشتی ٹکرانے سے ماہی گیر ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th January 2024, 1:39 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 13 / جنوری (ایس او نیوز) گہرے سمندر میں  مچھلی کا شکار کرنے کے دوران رسی ٹوٹنے کی وجہ سے کشتی  چٹان سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر کی موت واقع ہوئی ۔

    مہلوک ماہی گیر کا نام مائیکل بتایا گیا ہے جو کہ موگویرا پٹنا کا رہنے والا تھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ دیگر ماہی گیروں کے ساتھ مائیکل دیسی کشتی پر سمندر میں مچھلی کے شکار پر نکلا تھا ۔ اس دوران اچانک اٹھنے والی تیز ہواوں کی وجہ سے  کشتی کی رسی ٹوٹ گئی اور وہ بڑی تیزی سے قریبی چٹان سے جا ٹکرائی ۔ اس کے نتیجے میں مائیکل کے سر پر گہر چوٹ آئی اور ساتھی ماہی گیروں کی طرف سے اس کو بچانے کی کوشش کے باوجود اس نے دم توڑ دیا ۔ دوسری کشتی کے مچھیروں کی مدد سے مائیکل کی لاش کنارے تک لائی گئی ۔ 

    اُلال پولیس اسٹیشن میں اس تعلق سے کیس درج کیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔