ماہی گیر کشتیوں میں ہوگی پیغام رسانی کے نئے نظام کی تنصیب۔ وزیر ماہی گیری وینکٹ راؤ ناڈگوڈا کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th April 2019, 11:54 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اڈپی12؍اپریل (ایس او نیوز) وزیر ماہی گیری وینکٹ راؤ ناڈگوڈا نے بتایا ہے کہ ’’آئندہ گہرے سمندر میں ماہی گیری کرنے والی کشتیوں میں اِسرو کی طرف سے تجویز کردہ نیوی مسیجنگ ریسیور(این ایم آر) کی تنصیب لازمی طور پر کی جائے گی ۔اور اس مقصد کے لئے بجٹ میں 3کروڑروپے مختص کردئے گئے ہیں۔‘‘

میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ’’ ریاستی حکومت کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے جس سے یہ بات ثابت ہوسکے کہ لاپتہ سوورنا تریبھوجا نامی ماہی گیر کشتی کی ٹکر بحریہ کے کسی جہاز ہوئی تھی۔لیکن اب پیغام رسانی کانیا این ایم آر سسٹم نصب کیے جانے پر مستقبل میں اس قسم کے حادثات کو یقینی طور پر روکا جاسکے گا۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’ میں نے متاثرہ ماہی گیر خاندانوں سے ملاقات کی ہے۔ انہیں عبوری راحت کے طور پر ایک ایک لاکھ روپے کی امداد فراہم کی گئی ہے۔میں نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے اس مسئلے پربات چیت کے لئے وقت مانگا تھا، لیکن ابھی تک ہمیں ملاقات کے لئے وقت نہیں دیا گیا ہے۔ہم نے گم شدہ کشتی کو ڈھونڈنے کی ہر ممکنہ کوشش کی ہے۔مگر تاحال کہیں سے بھی کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...