بھٹکل سمیت ریاست کے بیشتر حصوں میں آج پہلا روزہ مکمل؛ افطاری کے لئے بازاروں میں ہلچل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th May 2018, 7:08 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 17/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل سمیت ریاست کرناٹک کے بیشتر حصوں میں آج پہلا روزہ رکھا گیا، شام ہوتے ہوتے یہاں کے بازاروں میں افطاری کی تیاری کے لئے عوام کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔ 

رمضان کے مبارک مہینہ میں بالخصوص سموسے بہت زیادہ تعداد میں فروخت ہوتے ہیں، آج پہلے دن بھٹکل بازار میں چھ بجے سے پہلے ہی سموسے ختم ہوچکے تھے، البتہ افطاری کے دیگر ناشتے دستیاب نظر آئے۔ 

کل جمعرات شام کو چینائی سمیت تمل ناڈو کے بیشتر علاقوں میں چاند دیکھے جانے کی اطلاعات کے بعد بھٹکل قاضی صاحبان نے  رمضان کا اعلان کیا تھا، اُدھر پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ میں کل ہی 30 شعبان مکمل ہوگئے تھے، جس کی بنا پر اُن علاقوں میں بھی رمضان کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ شہر بینگلور میں بھی آج پہلا روزہ رکھا گیا۔

کل شام کو رمضان کا اعلان ہوتے ہی عشاء کی نمازوں میں مسجدیں  نمازیوں سے بھر گئیں، خصوصی نماز تراویح کے لئے بھی لوگوں کی کثیر تعداد مساجد میں نظر آئیں۔ خیال رہے کہ بھٹکل کی قریب 70 مساجد میں بھی حفاظ کرام ہی تراویح پڑھاتے ہیں۔

اس بار بھٹکل میں شدت کی گرمی میں رمضان کا مبارک مہینہ داخل ہوا ہے۔ یہاں سحری کا آخری وقت 4:38 ہے تو افطاری  6:54 ہے۔ اس حساب سے بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں 14 گھنٹوں سے  بھی زائد  کا لمبا روزہ ہے۔

اُدھر گلف ممالک میں بھی شعبان کے تیس دن مکمل ہونے کی بنا پر ایک روز قبل ہی رمضان کا اعلان ہوگیا تھا، اس مناسبت سے وہاں پر بھی آج پہلا روزہ مکمل ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔