اُڈپی ضلع میں سامنے آیا 'بندر بخار' کا پہلا معاملہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th February 2024, 8:40 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی 26 / فروری (ایس او نیوز) اُڈپی ضلع میں کنداپور تعلقہ کے وندسے گرام میں کیاسانور فاریسٹ ڈیسیز (کے ایف ڈی) یا عرف عام میں 'بندر بخار' کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
    
اُڈپی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ایک 58 سالہ خاتون کو کے ایف ڈی لاحق ہونے کی تشخیص کی گئی ہے ۔ حالیہ دنوں میں ملناڈ-اُڈپی کے جنگلاتی علاقوں سے قریب دیہاتوں میں کے ایف ڈی کے بڑھتے ہوئے معاملے سامنے آ رہے ہیں جس سے اطراف میں بھی تشویش پیدا ہوئی ہے ۔ 
    
چونکہ یہ مرض سب سے پہلے ملناڈ کے کیاسانور جنگلوں سے ظاہر ہوا تھا اس لئے اس کا نام بھی کیاسانور فاریسٹ ڈیسیز رکھا گیا ہے ۔ اڈپی ضلع کی سرحدیں ملناڈ سے ملتی ہیں اس کی وجہ سے یہ مرض اب اڈپی اور دکشن کنڑا کی سمت بڑھنے کے آثار پیدا ہوئے ہیں ۔ یہ خطرہ اس وجہ سے بھی بڑھ گیا ہے کیونکہ کنداپور، ہیبری اور کارکلا کے جنگلوں میں بڑی تعداد میں بندر پائے جاتے ہیں اور یہ مرض انہیں کے ذریعے انسانوں تک پہنچتا ہے ۔ 
    
کے ایف ڈی مرض کے تعلق سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق سال 2019 میں بیندور اور سداپور میں دو افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے تھے ۔ اس کے بعد گزشتہ چار سال میں ایک بھی معاملہ اس علاقے میں دیکھنے کو نہیں ملا تھا ۔  البتہ ابھی چند دن قبل ہی سداپور میں ایک خاتون اس مرض کی وجہ موت کا شکار ہوگئی تھی ۔
    
کیاسانور فاریسٹ ڈیسیز یا بندر بخار کی علامات میں بدن درد، سر کے اگلے حصے میں شدید درد، تیز بخار اور خون بہنے جیسی علامات کے علاوہ پیٹ میں گڑبڑ، بلڈ پریشر میں تبدیلی، خون کے سرخ ذرات ، سفید ذرات اور پلیٹلیٹس کی تعداد میں کمی جیسی شکایات ہو سکتی ہیں ۔
    
اُڈپی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ محکمہ صحت کی طرف سے وندسے گرام کے اطراف میں حالیہ دنوں میں کسی بندر کی موت ہونے کے تعلق سے مکمل چھان بین کی گئی ہے اور ایسا کوئی معاملہ یہاں دیکھنے کو نہیں ملا ہے ۔ محکمہ صحت کے افسران اور اہلکار گاوں والوں میں کے ایف ڈی کے تعلق سے بیداری لانے اور انہیں محتاط اور چوکنا رکھنے کی مہم چلا رہے ہیں ۔ گاوں والوں کو مویشی کا چارہ لانے کے لئے جنگلوں میں جانے سے منع کرنے کے علاوہ دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلے میں آگاہ کیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...