آگ حادثہ کی وجہ سے ایرو انڈیا نہ آنے والے افراد کی ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ
بنگلورو،27؍فروری(ایس او نیوز)یلہنکا ایر بیس پر ہوئے فضا ئی مظاہرہ ایرو انڈیا کا نظارہ کرنے نہ آنے والے افرا دکی ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کافیصلہ منتظمین نے کیا ہے۔20تا24فروری ایرو انڈیا کا فضائی مظاہرہ ہوا ۔ لیکن 23فروری کو گیٹ نمبر5میں کار پارکنگ کا مقام بھیانک آگ کی زد میںآگیا تھا ۔ جس میں 300سے زائد کاریں خاکستر ہوگئی تھیں۔اس موقع پر اپنی اپنی کاروں کو بچانے کیلئے آگے آئے ایرو انڈیا کے ناظرین کوکوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ اس آگ حادثہ کی وجہ سے اس دن کا آخری ایر شو منسوخ کردیا گیا تھا ،اس دن دوپہر 2گھنٹے کا ایک اور شو تھا ، اس شو میں شرکت بہت سے افراد کو ممکن نہ ہوسکی ، اس لئے ان ناظرین کی رقم کو واپس کرنے کا فیصلہ منتظمین نے کیا ہے ۔ آگ حادثہ کی وجہ سے ایرو انڈیا دیکھنے نہ آنے والے افراد نے ایرو انڈیا کے منتظمین سے رابطہ کرتے ہوئے اپنی رقم واپس کرنے کی درخواست کی ہے ۔ اس پس منظر میں منتظمین نے رقم واپس کرنے کا تیقن دیا ہے۔ ایرو انڈیا کااستعمال نہ کردہ ٹکٹ کبن پارک کے میٹرو اسٹیشن کے قریب واقع ایچ اے ایل کارپوریٹ دفتر میں جمع کریں رقم آن لائن بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔