بھٹکل میں ہزاروں عقیدتمندوں نے منایا تیر ھبّا؛ پورے جوش اور جذبے کے ساتھ کھینچا گیارتھ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th March 2018, 9:49 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 25/مارچ (ایس او نیوز)  ہر سال کی طرح امسال بھی ہندوئوں کے نئے سال کے  موقع پر یوگادی کے اگلے روز رام نوامی کا رتھ کھینچنے والا تہوار بڑی دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا جس میں ہزاروں عقیدتمندوں نے شرکت کرتے ہوئے تیر حبّا سے لطف اُٹھایا۔

چن پٹن  شری ہنومنت  بھگوان کا رتھ اُتسوا  ہمیشہ کی طرح  اس بار بھی   چن پٹن ہنومنت مندر سے  نکلا، اس رتھ کو کھینچنے کے لئے نوجوان  کثیر تعداد میں موجود تھے، جنہوں نے پوری طاقت کے ساتھ رتھ کو کھینچتے ہوئے  پھول بازار سے مین روڈ پر لایا، پھر وہاں سے  الحجاز دکان کے سامنے کار اسٹریٹ پر گھوم کر واپس چن پٹن ہنومنت مندر میں لے جایا گیا۔جہاں پہنچ کر تیر حبّا اختتام کو پہنچا۔

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رتھ کھینچنے سے پہلے دوپہر قریب تین بجے  مندر انتظامیہ کا ایک وفد سلطان اسٹریٹ میں واقع شاہ بندری چرکن کے مکان پر پھل اور مٹھائیاں لے کر پہنچا اور اُنہیں بھی اس تہوار میں شریک ہونے کی دعوت دی۔ اس موقع پر مندر انتظامیہ کے صدر شری دھر موگیر، جنرل سکریٹری بابنّا سمیت کافی ذمہ داران موجود تھے۔ بعد میں مندر میں پوجا پاٹ کے بعد ٹھیک 5:40 منٹ پر مندر کے باہر سے رتھ کو کھینچ کر لے جانے کا عمل شروع ہوا۔

رتھ کو کھینچنے کے دوران نظارہ دیکھنے بھٹکل  مین روڈ پر مسلمانوں کی بھی کافی بھیڑ جمع تھی، کافی لوگ چھتوں پر کھڑے ہوکر نظارہ دیکھ رہے تھے جبکہ کار اسٹریٹ  اور ماری کٹہ میں دونوں کمیونٹی کے لوگ  کثیر تعداد میں جمع تھی۔

تہوار کو دیکھتے ہوئے پولس کی طرف سے بھی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور ضلع کے ایس پی ونائک پاٹل خود بھٹکل میں موجود رہ کر حالات پر نگاہ رکھی تھی۔ پورے امن و امان کے ساتھ تہوار  شام کو اختتام کو پہنچا۔

بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا سمیت سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک،  دیگر لیڈران وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

مہاراشٹر غداروں کو کبھی معاف نہیں کرتا، ادھوٹھاکرے کا ایکناتھ شندے گروپ پر سخت حملہ

ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا توڑنے والوں کے ساتھ بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ...

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...

گلف سے مزید بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیابی کی خبریں

گریڈ 12 امتحان میں دبئی سے محمد سیف سلمان دامودی، کویت سے حنین ہاشم معلم اور مسقط سے یوشع عُمران سقاف اور سجا تسنیم سہیل ائیکری کی امتیازی نمبرات کے ساتھ نمایاں کامیابی کی خبر شائع ہونے کے بعد اب ابوظبی سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ابوظبی انڈین اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے فاطمہ ...

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...