بھٹکل:وینکٹیش پٹگار کا سرسی تبادلہ :بی ای اؤ کے اعزاز میں وداعی جلسہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th March 2018, 9:12 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/ مارچ (ایس اؤنیوز)گذشتہ تین سالوں سے بھٹکل تعلقہ میں بلاک ایجوکیشن آفیسر (بی ای اؤ) کے طورپر خدمات انجام دینے والے وینکٹیش پٹگار کا سرسی تبادلہ ہونےپر تعلقہ پرائمری اساتذہ سنگھ، صدور مدرس سنگھ ، ہائی اسکول اساتذہ سنگھ اور فزیکل اساتذہ سنگھ کی طرف سے مشترکہ طورپر نیو انگلش ہائی اسکول میں الوداعی جلسہ منعقد کرتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔

وداعی جلسہ میں بات کرتے ہوئے وینکٹیش پٹگار نے کہاکہ اساتذہ کا معاشرے میں اہم رول ہوتاہے انہیں چاہئے کہ وہ اپنے مقام کی حیثیت کو باقی رکھتے ہوئے تدریسی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں ہمیں ان غلطیوں کو دور کرتے ہوئے سدھار کرنے کی ضرورت ہے۔

بھٹکل کے نئے بی ای اؤ ۔ایم آر مونجی کا استقبال کیا گیا ۔ پرائمری اسکول اساتذہ سنگھ کے صدر شنکر نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ وسائل افسر یلما مری سوامی ،ہائی اسکول سنگھ کے صدر سندیش ہرلی کاشی ، تنظیمی سکریٹری ایم آرمانوی ، چدانند پٹگار، گنپی بھٹ، ایم ڈی رفیق ، امیش نے بھی موقع کی مناسبت سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ پرائمری سنگھ کے جنرل سکریٹری گوپال نائک نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ گیتا شرورنے شکریہ اداکیا۔ منجولا شیرورکر اور پرتیبھا کرکیکر نے نظامت کی۔ ڈائس پر نیو انگلش ہائی اسکول کے صدر مدرس ایم کے نائک، شری دھر موگیر، کے بی مڈیوال ، روی کرن چوکی مٹھ ، پی ٹی چوہان، شبیر دفعدار وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔