امریکہ میں یومیہ کیسز ایک لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں، ماہرین کا انتباہ

Source: S.O. News Service | Published on 1st July 2020, 8:59 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،یکم جولائی(آئی این ایس انڈیا) امریکہ میں وبائی امراض کے سب سے بڑے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ اگر عوام نے صحتِ عامہ کی سفارشات پر عمل نہ کیا تو کرونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ یومیہ تک پہنچ سکتے ہیں۔

انھوں نے یہ بات منگل کو امریکہ میں اسکول اور دفاتر کھولنے سے متعلق سینیٹ کی ایک کمیٹی کی سماعت کے دوران کہی۔ ڈاکٹر فاؤچی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں وبائی امراض کے شعبے کے سربراہ ہیں۔

ان سے سوال کیا گیا کہ بعض ریاستوں میں کیسز کے حالیہ اضافے کا کیا نتیجہ نکلے گا۔ اس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بالکل درست پیش گوئی تو نہیں کرسکتے۔ لیکن ان کا خیال ہے کہ نتائج پریشان کن ہوں گے۔

ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ امریکہ میں اب یومیہ 40 ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں۔ اگر صورتِ حال نہ بدلی تو یہ تعداد یومیہ ایک لاکھ کیسز تک پہنچ سکتی ہے جس پر ان کے بقول وہ بے حد فکرمند ہیں۔

سینیٹر الزبتھ وارن نے ان سے سوال کیا کہ ممکنہ طور پر کتنے امریکی وبا سے ہلاک ہوسکتے ہیں؟

اس پر ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ وہ کوئی ایسی تعداد نہیں بتانا چاہتے جس کی تردید ہوجائے اور اس سے کم یا زیادہ نقصان ہو۔ لیکن ان کے بقول میں آپ کو اور امریکی عوام کو یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں بہت پریشان ہوں کیوں کہ صورتِ حال خاصی خراب ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ جن علاقوں میں بڑی تعداد میں کیسز سامنے آ رہے ہیں، انھوں نے پورے ملک کو خطرے میں ڈال دیا ہیں، بشمول ان علاقوں کے جنھوں نے وبا پر قابو پانے میں پیش رفت کی تھی۔  

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔