زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا یوم سیاہ، گاڑیوں اور گھروں پر لہرائے سیاہ پرچم

Source: S.O. News Service | Published on 27th May 2021, 11:10 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) تین مرکزی زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے چھ ماہ مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر کے کسانوں نے بدھ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔

متحدہ کسان مورچہ کی کال پر ملک کے مختلف حصوں میں کسانوں نے اپنی گاڑیوں اور گھروں پر کالے جھنڈے لگا کر مرکزی زرعی قوانین کی مخالفت کی ۔ قومی دارالحکومت دہلی کی سرحد پر مظاہرین کسانوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران کسانوں نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت کو زرعی قوانین واپس لینے ہوں گے ۔ آج ملک بھرمیں لوگ سرکار کے خلاف ہاتھوں میں کالے جھنڈے لے کر کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کسانوں کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے ہیں ، اس وقت تک دہلی کے بارڈر پر کسان بیٹھے رہیں گے۔

کسان تحریک کی آج کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں سمیت 12 سیاسی جماعتوں نے حمایت کی تھی ۔ آل انڈیا کسان سبھا کے قومی جنرل سکریٹری اتل کمارانجان نے بتایا کہ دوپہر کی اطلاع کی بنیاد پر 23 ریاستوں کے دو لاکھ سے زیادہ دیہاتوں میں کسانوں نے کالے جھنڈے لگا کر مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا ۔

کئی مقامات پر مرکزی سرکار کے پتلے اور مختلف دیہاتوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے بھی جلائے گئے۔ کچھ ریاستوں میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ مدھیہ پردیش ، اترپردیش ، پنجاب ، ہریانہ ، مغربی بنگال ، بہار ، کرناٹک ، تلنگانہ ، آندھراپردیش اور تمل ناڈو میں ریاستی حکومتوں نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...

ووٹنگ فیصد گرنے سے بی جے پی پریشان، ریاستوں کو جنگی بنیادوں پر متحرک ہونے کی ہدایت

لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں ووٹنگ کی شرح میں کمی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں خطرے کی گھنٹی بجائی ہے، جس نے اپنے کیڈر کو پارٹی کی پہنچ کو دوگنا کرنے اور ووٹروں کی بے حسی کے پیش نظر اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ ووٹنگ کم نہیں ہونی چاہئے. سینئر بی جے پی ...