دہلی کے رام لیلا میدان پر ’کسان مزدور مہاپنچایت‘ کا انعقاد، حکومت کے خلاف قرارداد منظور کرنے کی تیاری

Source: S.O. News Service | Published on 14th March 2024, 3:11 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  ایم ایس پی سمیت کئی مطالبات کو لے کر کسانوں کا احتجاج جاری ہے اور ہریانہ-پنجاب کے شمبھو بارڈر پر دھرنا جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں کسانوں دہلی کے رام لیلا میدان میں آج مہاپنچایت کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔ کسانوں کا یہ پروگرام صبح 11 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک چلے گا۔ دہلی پولیس نے کسانوں کو 5000 سے زیادہ جمع نہ ہونے، ٹریکٹر نہ لانے، رام لیلا میدان میں کوئی مارچ نہ کرنے کی شرط کے ساتھ مہاپنچایت منعقد کرنے کی اجازت دی ہے۔

کسان تنظیموں کی قیادت کر رہے سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے کہا کہ رام لیلا میدان میں منعقدہ ’کسان مزدور مہاپنچایت‘ میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف جنگ تیز کرنے کی قرارداد منظور کی جائے گی۔ کسان پنچایت کے پیش نظر دہلی پولیس پوری طرح مستعد ہے اور سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دئے گئے ہیں۔ کسانوں کے مارچ کے پیش نظر دہلی کی تین سرحدوں سنگھو، ٹکری اور غازی پور پر سیکورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی کی گئی ہے۔

کسانوں کے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ساتھ دہلی میں داخل نہ ہونے کے حوالے سے پولیس الرٹ ہے اور مختلف مقامات پر چیکنگ جاری ہے۔ رام لیلا میدان کی طرف جانے والے تمام راستوں پر مختلف مقامات پر پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دوپہر 2.30 بجے اپنا پروگرام ختم کرنے کے فوراً بعد میدان خالی کر دیں۔ پولیس نے کہا کہ اگر کسان وعدے پر عمل نہیں کرتے اور دہلی میں امن و امان کو بگاڑنے میں ملوث پائے جاتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخاب غیر جانبداری کے ساتھ ہوا اور ای وی ایم بھی ٹھیک رہا تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر لوک سبھا انتخاب غیر جانبدارانہ طریقے سے ہوئے اور ای وی ایم میں بھی کوئی خرابی نہیں ہوئی تو بی جے پی کی کوئی گارنٹی، کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے اچھے دن کا جو ...

سات تاریخ کا الیکشن بی جے پی کو سات سمندر دور پھینک دے گا! اکھلیش یادو

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ سات تاریخ کا الیکشن بی جے پی کو سات سمندر دور پھینک دے گا۔ یہ تیسرا مرحلہ ان کا صفایا کرنے جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدایوں سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار آدتیہ یادو کے لئے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری سے پریشان، آئی آئی ٹی حیدر آباد کے 46 فیصد طلبا کو اب تک نہیں ملی ملازمت

ہندوستان میں بڑھتی بے روزگاری سے تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ پریشان نظر آ رہا ہے۔ حالت یہ ہے کہ آئی آئی ٹی حیدر آباد میں 24-2023 سیشن سے تعلق رکھنے والے تقریباً 46 فیصد طلبا کو اب تک پلیسمنٹ نہیں ملا ہے، یعنی ملازمت حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ایک آر ٹی آئی سے ہوا ہے۔ ...

مظفر پور میں آگ لگنے سے 20 گھر ہوئے خاک، لاکھوں کی ملکیت تباہ، کئی مویشیوں کی موت

بہار کے مظفر پور ضلع میں آگ لگنے کا ایک خوفناک واقعہ پیش ایا ہے جس میں کم از کم 20 گھر جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ آگ کی وجہ گیس سلنڈر میں ہوا دھماکہ تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھر میں کھانا بنانے کے دوران ایک سلنڈر میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ فوری طور پر ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...