بھٹکل میں سپاری کے درخت سے گرکر کسان ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th January 2019, 9:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 27/جنوری (ایس او نیوز) سپاری کے درخت پر چڑھ کر پھولوں کو  نکالنے کے دوران درخت کٹ ہوکر گرنے سے   ایک کسان  کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت ماروکیری کے رہنے والے   راما تمپا گونڈا (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ سنیچر رات کو پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ پوجا پاٹ میں استعمال ہونے والے پھولوں کو توڑنے کے لئے  راما گونڈا ،  مہابلیشور گونڈا کی ملکیت والے باغ میں  موجود  سُپاری  کے  درخت پر چڑھ گیا تھا، درخت پر   وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے درخت ہی  کٹ ہوگیا۔ حادثے میں راما کو شدید زخمی حالت میں سرکاری اسپتال لے جایا گیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد اُسے   کنداپور اسپتال منتقل کیا جارہا تھا مگر  بتایا گیا ہے کہ تراسی کے قریب  پہنچتے ہی   وہ  زخموں کی تاب نہ کر چل بسا۔

حادثے کے تعلق سے  اس کے قریبی رشتہ دار  مہابلیشور گونڈا نے بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔