بیلگاوی میں 1 کروڑ روپے مالیت کی نقلی کرنسی کے ساتھ 2ملزمین پولیس کی حراست میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th December 2018, 12:22 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیلگاوی 26؍دسمبر (ایس او نیوز) پولیس نے مصدقہ اطلاعات کی بنیادپر چھاپہ ماری کرتے ہوئے دو ایسے ملزمین کوگرفتا ر کیا ہے جو 2000روپے اور 500 روپے کے نقلی نوٹ بازار میں پھیلانے کے چکر میں تھے۔ پولیس نے ضبط کی گئی نقلی کرنسی کی ظاہری قیمت 1,00,81,500روپے بتائی ہے۔

پولیس کمشنر ڈی سی راجپّا نے پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آصف شیخ  نامی شخص حال ہی میں دبئی سے واپس لوٹا تھا۔ کمپیوٹر اور سافٹ ویئر ڈیزائننگ میں اسے مہارت حاصل ہے ۔ اس نے بڑی صفائی اور کامیابی سے 500اور2000روپوں کے نوٹ پرنٹ کرلیے ۔ جب یہ نقلی نوٹ وہ سری نگر کے علاقے میں سوشیل ورکر کے طور پر پہچانے جانے والے رفیق دیسائی کے حوالے کررہاتھا تو پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر دونوں کو گرفتار کرلیا۔ رفیق دیسائی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سماجی خدمت کے طور پر اکثر وبیشتر بیلگاوی ڈسٹرکٹ اسپتال میں مریضوں کو کھانا فراہم کیا کرتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران آصف نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے کورل ڈرا سافٹ ویئر سے نوٹ ڈیزائن کیا اور نہایت ہی مہارت کے ساتھ پرنٹ کرلیا۔اس کے بعد پولیس نے آصف کے گھر پر چھاپہ مارکر نوٹ چھاپنے کے لئے استعمال کیا گیا کمپیوٹر اور پرنٹر ضبط کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آصف کے ذریعے چھاپے گئے نقلی نوٹ بالکل اصلی جیسے نظر آتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی نقلی کرنسی میں500روپے کے نوٹوں پر جو نمبر سیریز ہے وہ 6BP478309اور دو ہزارروپوں کے نوٹوں کی سیریز 6FQ210241ہے۔ عوام کو اس تعلق سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پتورکے ویویکا نندا کالج میں گینگ ریپ کی واردات کے بعد طلبہ کے لئے سخت قوانین کا نفاذ۔ کلاسس معطل۔ طلبہ کے اندر اضطراب 

گزشتہ دنوں  اپنی ہم جماعت طالبہ کے ساتھ  کچھ طلبہ کی جانب سے کیے گئے گینگ ریپ کی وجہ سے سرخیوں میں آنے والے قریبی شہر پتور  کے مشہور ویویکانندا کالج میں طلبہ کے لئے نئے قوانین اور ضابطے وضع کیے گئے ہیں، جن کی پابندی کا عہد کیے بغیر کسی بھی طالب علم کوکلاس میں داخل ہونے کی اجازت ...

آئی ایم اے سرمایہ کاری گھوٹالے کے سرغنہ منصور خان کوایس آئی ٹی نے کیا گرفتار؛ چھان بین کے لئے کیا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے

حلال کمائی کے نام پر بھاری منافع کا لالچ دے کرہزاروں لوگوں سے کروڑوں روپے سرمایہ کاری میں لگوانے کے بعد اچانک فرار ہوجانے والے آئی ایم اے کے سرغنہ منصور خان کوپولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی)نے نئی دہلی کے ایئر پورٹ پر رات 1.30بجے گرفتار کرلیا۔

مینگلور کے قریب بنٹوال میں بھیانک سڑک حادثہ؛ بھٹکل کے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک، سات زخمی؛ مرنے والوں میں دلہا بھی شامل

مینگلور کے قریب بنٹوال میں  آج جمعہ صبح   پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں بھٹکل کے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سات دیگر شدید زخمی ہوگئے ۔ مرنے والوں میں  دلہا بھی شامل ہے جبکہ دلہن  کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔  حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک کار، جس پر یہ سبھی ...

باغی اراکین اسمبلی ایوان کی کارروائی میں حاضر ہونے کے پابند نہیں:سپریم کورٹ عدالت کے فیصلہ سے مخلوط حکومت کو جھٹکا -کانگریس عدالت سے دوبارہ رجوع کرے گی

کرناٹک کے باغی اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق سپریم کورٹ نے آج جو فیصلہ سنایا ہے وہ ”آڑی دیوار پر چراغ رکھنے“ کے مصداق ہے- کیونکہ اس سے نہ کرناٹک کا سیاسی بحران ختم ہوگا اورنہ ہی مخلوط حکومت کو بچانے میں کچھ مدد ملے گی-

جنوری 19 کو ہوں گےانجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے انتخابات؛ اسحاق شاہ بندری الیکشن کمشنر منتخب

قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے عام انتخابات اگلے سال 19 جنوری کو ہوں گے جس کے لئے آج سنیچر کو  ہوئی انتظامیہ میٹنگ میں  الیکشن کمشنر کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔  اس بات کی تصدیق انجمن کے جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل نے کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  آج کی میٹنگ میں ...

بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلورو کا مستحسن اقدام : بنٹوال میں ہوئے سڑک حادثے میں شدید زخمیوں کی عیادت کرنے اور اُنہیں ہرممکن تعاون دینے جماعت کے وفد کا اسپتال دورہ

بھٹکلی  جماعت المسلمین مینگلور کے ایک وفد نے  مینگلور کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کرتے ہو ئے  کل جمعہ کو سڑک حادثے میں ہوئے زخمی بھٹکلی لوگوں کی عیادت کی اور اُن کے رشتہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

انکولہ میونسپالٹی چیف آفیسر کو ڈی سی نے لیا آڑے ہاتھ۔ کہا؛ اگر تم ایماندار ہوتے تو کٹہرے میں کھڑے نہ ہوتے

انکولہ میونسپالٹی میں ڈھنگ سے کام نہ ہونے کی شکایت ملنے پر  اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر  ڈاکٹر ہریش کمار انکولہ پہنچ کر  میونسپل چیف آفسر بی پرہلاد کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اگر تم  ایمانداری سے اپناکام انجام دے رہے ہوتے  تو اس طرح کٹہرے میں کھڑے ہونے کی نوبت نہ آتی ۔ ڈپٹی ...

منگلورو میں نشہ آور گولیاں فروخت کرنے والی گینگ کے 3 اراکین گرفتار

ساحلوں کے کنارے گھوم پھر کر نوجوانوں اور طلبہ کوMDMAنامی نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کے الزام میں شہری پولیس نے 3ملزمین کوگرفتار کرلیا ہے ان کے پاس سے’ایکٹیسی‘کے نام سے معروف16گرام گولیاں ضبط کی گئیں جن کی قیمت 80ہزار روپے ہے۔ اس کے علاوہ ملزمین کے پاس سے اسکوٹر، موبائل فون، نقد ...

منگلورو میں ڈینگی بخار سے ایک طالبہ ہلاک

منگلورو میں ڈینگی بخار کے بڑھتے معاملات کے ساتھ ایک اور اسکولی طالبہ کی موت واقع ہو گئی ہے، جبکہ گزشتہ چند روز قبل  تیز بخار کی وجہ سیایک سات سالہ لڑکے کی موت ہوئی تھی جس کے بارے میں شک ظاہر کیا گیا تھا کہ اس کو بھی ڈینگی بخار ہواتھا۔ لیکن محکمہ صحت کے ہیلتھ آفیسر نے اس بات کی ...