شرائط پر عمل درآمد نہ کرنے کا مطلب جوہری معاہدے کا خاتمہ نہیں: جواد ظریف

Source: S.O. News Service | Published on 8th February 2021, 6:28 PM | عالمی خبریں |

تہران،8 فروری (آئی این ایس انڈیا)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کے ملک امریکا کی جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے کوئی اضافی شرط عاید نہیں کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 21 فروری جوہری معاہدے کے اضافی پروٹوکول پر عمل درآمد کی حتمی اور آخری تاریخ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی طرف سے جوہری معاہدے کی بعض شرائط اور پروٹوکول پر عمل درآمد کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ معاہدہ ختم ہو گیا ہے اور جوہری معاہدے کو زندہ کرنے کے تمام دروازے بند ہو گئے ہیں۔

قبل ازیں ایرانی وزیرخارجہ کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف سب کی نگاہیں نئی امریکی انتظامیہ پر مرکوز ہیں جو اس شرط پر معاہدے پر واپس آنے کی تیاری کر رہی ہے کہ تہران معاہدے کی اپنی تمام خلاف ورزیوں کو پہلے روکے۔

جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ اگر 21 فروری تک ایران پر عاید کی گئی پابندیاں ہٹائی نہیں جاتیں تو حکومت جوہری پروگرام سے متعلق اپنا موقف مزید سخت کر دے۔

جواد ظریف نے ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال جون میں ایران میں ہونے والے انتخابات کے بھی اس معاہدے پر ممکنہ اثرات مرتب ہوسکتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران میں مزید سخت گیر صدر منتخب ہوگیا تو جوہری معاہدے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے فارسی اخبار'ہمشہری' اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہ امریکیوں کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے۔ پارلیمنٹ کے قانون اور نئے سال میں ایران میں انتخابات کے ماحول کی وجہ سے جوہری معاہدے پر امریکا کی واپسی متاثر ہو سکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی نیا سال 21 مارچ سے شروع ہوتا ہے۔ گذشتہ دسمبر میں انتہائی قدامت پسندوں کے زیر اثر پارلیمنٹ نے اس قانون کی منظوری دی تھی جس میں پابندیوں کے خاتمے کے لیے امریکا کو دو ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پہلے اعلان کیا تھا کہ اگر ایران اپنی دفعات پر سختی سے عمل پیرا ہوتا ہے تو امریکا اس معاہدے میں دوبارہ شامل ہوجائے گا۔ یہ اس وسیع معاہدے کا نقطہ آغاز ہوگا جو ایران کے میزائل پروگرام کو ترقی دینے سے روکنے کے ساتھ ساتھ ایران کو خطے میں سرگرمیوں‌ سے بھی روکے گا۔

جبکہ تہران کا اصرار ہے کہ امریکا معاہدے کی پاسداری کرنے سے پہلے پابندیوں میں نرمی کرے۔ ایران نے وسیع تر سیکیورٹی امور پر بات چیت کرنے سے انکار کیا ہے۔

اسی تناظر میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعہ کے روز اپنے برطانوی، فرانسیسی اور جرمن ہم منصبوں کے ساتھ ورچوئل ملاقات میں ایرانی جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔ فرانس، جرمنی اور برطانیہ ایران کے جوہری پروگرام میں امریکا کی واپسی پر زور دے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔