فیس بک نے طالبان کے زیر استعمال میڈیا پیجز ہٹا دیے

Source: S.O. News Service | Published on 23rd July 2022, 12:41 PM | عالمی خبریں |

کابل، 23؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے افغانستان کے سرکاری میڈیا کے آن لائن پیجز بند کر دیے ہیں۔ اس بات کی تصدیق فیس بک کی جانب سے کی گئی ہے۔ فیس بک نے یہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے افغان طالبان کو ''دہشت گرد تنظیم‘‘ قرار دیے جانے کی بنیاد پر کیا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں افغانستان کے دو میڈیا ہاؤسز کے اکاؤنٹ بند کر دیے گئے ہیں۔

طالبان نے گزشتہ سال افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ٹویٹراور فیس بک کا آزادانہ استعمال کیا۔ اس کے علاوہ ملکی سرکاری میڈیا بھی مکمل طور پر طالبان کے کنٹرول میں ہے۔

افغانستان کے سرکاری نشریاتی ادارے نیشنل ریڈیو ٹیلی ویژن افغانستان (آر ٹی اے) اور سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار کے مطابق ان کے پیجز ہٹا دیے گئے ہیں۔ اس دوران نجی میڈیا ہاؤسز کے فیس بک پیجز بھی غیرفعال نظر آئے۔

میٹا کمپنی کے ایک ترجمان کے مطابق، ''امریکی قانون طالبان کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے اور ان پر اب فیس بک کی سروسز استعمال کرنے پر پابندی ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ''ہم نے طالبان کے اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں اور فیس بک پر اب طالبان کی تعریف، حمایت اور نمائندگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس 'بلاکنگ‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی کمپنی کی جانب سے ''بے صبری اور عدم برداشت‘‘ کے رویے کا اظہار ہے۔

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ امریکہ کا ''آزادی اظہار کا نعرہ‘‘ دوسری قوموں کو دھوکہ دینے کے لیے ہے۔ آر ٹی اے کے ڈائریکٹر احمد اللہ واثق نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر تنظیم کے پشتو اور دری زبان کے پیجز کو 'نامعلوم‘ وجوہات کی بناء پر بند کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا، ''آر ٹی اے ایک قومی ادارہ ہے اور یہ قوم کی آواز ہے۔‘‘ سرکاری نیوز ایجنسی بختار نے بھی فیس بک کو ان کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس ادارے نے کہا کہ ان کا واحد مقصد اپنے سامعین کو درست، بروقت اور جامع معلومات پہنچانا ہے۔ جمعرات کو 'بین طالبان‘ ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہا تھا، جہاں ہزاروں صارفین نےاس پلیٹ فارم پر طالبان کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔