ڈبلیو ٹی سی فائنل: ’کوہلی اور پجارا کو آؤٹ کرنے کے لیے آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ کی‘، سابق پاکستانی کرکٹر کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2023, 10:38 PM | اسپورٹس |

لندن، 9/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں دو دن کا کھیل ہو چکا ہے اور آسٹریلیائی ٹیم مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہے۔ پہلی اننگ میں آسٹریلیا نے 469 رن بنائے ہیں اور ہندوستان نے 151 رن پر ہی اپنے 5 وکٹ گنوا دیے ہیں۔ آسٹریلیائی گیندبازوں کی تعریف ہو رہی ہے کہ بہت جلدی انھوں نے ہندوستان کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔ لیکن اس درمیان پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے ایک سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے آسٹریلیائی گیندبازوں پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ وراٹ کوہلی اور چیتیشور پجارا کو آؤٹ کرنے کے لیے آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ کی۔ انھوں نے اس بات پر حیرانی بھی ظاہر کی ہے کہ کسی نے اس پر غور نہیں کیا۔ باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ’’سب سے پہلے تو میں تالی بجانا چاہتا ہوں کہ یہ سب ہو گیا پھر بھی کمنٹری باکس میں بیٹھے یا پھر میدان پر کھڑے امپائر کو نظر نہیں آیا۔ صاف دکھائی دیا کہ آسٹریلیا نے کس طرح سے بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ لیکن کوئی بھی اس کی بات نہیں کر رہا۔ نہ ہی کسی بلے باز کو حیرانی ہوئی۔ یہ کیا ہو رہا ہے؟‘‘

سابق پاکستانی کرکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہندوستانی اننگ کے 16ویں اوور اور 18ویں اوور میں اس بات کا صاف ثبوت ہے کہ آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ کی ہے۔ انھوں نے اس کے لیے پجارا اور وراٹ کوہلی کے وکٹ کا صاف طور پر ذکر کیا۔ باسط علی نے کہا کہ 18ویں اوور کے دوران امپائر کی ہدایت پر گیند کو بدلا گیا تھا، کیونکہ اس کا نقشہ خراب ہو گیا تھا۔ لیکن جب میدان پر گیندوں کا باکس آیا تو نئی گیند لے لی گئی۔

باسط علی نے 16ویں، 17ویں اور 18ویں اوور کی مثال پیش کی۔ انھوں نے اس گیند کا بھی ذکر کیا جس پر وراٹ کوہلی آؤٹ ہوئے۔ باسط علی نے کہا کہ آپ اس گیند کی چمک کو دیکھیں۔ مشیل اسٹارک کے ہاتھ میں جو گیند تھی، اس میں اس کا چمکیلا حصہ باہر کی طرف تھا۔ لیکن پھر بھی گیند کہیں اور جا رہی تھی۔ اسی طرح جڈیجہ نے جب شاٹ کھیلا تو انھوں نے گیند کو آن سائیڈ کی طرف مارا لیکن گیند اوور پوائنٹ کے اوپر گئی۔ سوال ہے کہ کیا امپائر اندھا تھا؟ اوپر والا ہی جانیں کہ وہاں بیٹھے کسی کو بھی یہ چیز کیوں نظر نہیں آئی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...