یورپی ممالک کا لیبیا میں متحارب فریقین پر جنگ بندی پر زور

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 10th June 2020, 8:58 PM | عالمی خبریں |

 لندن،10/جون (آئی این ایس انڈیا) یورپی یونین، فرانس، جرمنی اور اٹلی نے منگل کو ایک مشترکہ بیان میں لیبیا میں جاری لڑائی روکنے اور تمام متحارب فریقین پر جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔یورپی یونین کے اعلی نمائندے اور فرانس، جرمنی اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے لیبیا میں جاری لڑائی کے سلسلے میں فریقین پر فوری طور پر جنگ روکنے پر زور دیا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین، فرانس، اٹلی اور جرمنی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا لیبیا میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والی کوششوں کوآگے بڑھانے میں متحارب فریقین کی مدد کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام فوجی کارروائیوں کو مؤثر اور فوری طور پر روکنے اور مذاکرات میں تعمیری طور پر شمولیت کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین نے لیبیا میں ترکی کی بے جا فوجی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ لیبیا میں غیرملکی مداخلت سے تنازع مزید گھمبیر شکل اختیار کرگیا ہے۔ ذرائع نے العربیہ کو لیبیا میں ترکی اور روسی مفاہمت کے بارے میں یورپ کو تشویش ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مفاہمت یورپی استحکام کے مفادات کو پورا نہیں کرتی ہیں۔ ادھر ترک صدر رجب طیب  نے کل منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی فوجی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے مصر کی طرف سے لیبیا میں جنگ بندی کی کوششوں کو مسترد کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔