برسلز میں یورپی یونین کے لیڈروں کی کانفرنس تیسرے روز بھی جاری

Source: S.O. News Service | Published on 19th July 2020, 10:57 PM | عالمی خبریں |

برسلز،19؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کرونا وائرس سے متعلقہ اقتصادی بحالی کے منصوبے پر یورپی یونین کے لیڈروں کا تیسرے روز بھی اجلاس جاری رہا۔ 27 لیڈروں کے درمیان ابھی تک اس کثیر بجٹ پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ جرمنی کی چانسلر نے انتباہ کیا ہے کہ سربراہی اجلاس کسی سمجھوتے کے بغیر ختم ہو سکتا ہے۔

مذاکرات کے اضافی دن کے اجلاس میں شرکت کے بعد جرمنی کی چانسلر انگلا مرخیل نے کہا کہ ابھی تک مجھے یقین نہیں ہے کہ ہم کسی متفقہ سمجھوتے تک پہنچ پائیں گے ،کیوں کہ خیر سگالی کے جذبے کے باوجود لیڈر اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

مرخیل ، فرانس کے صدر میکران اور یورپی یونین کے صدر چارلز مائیکل اب مشترکہ طور پر ایک نئی پیش کش پر غور کر رہے ہیں تاکہ یہ تعطل ٹوٹے اور کسی نتیجے تک پہنچا جا سکے۔

یورپ کو کرونا وائرس کی وجہ جس معاشی انحطاط کا سامنا ہے، اس کے حل کے لیے بحالی کے ایک مشترکہ پیکج پر تبادلہ خیال کی غرض سے یہ اجلاس منعقد ہوا تھا، مگر یورپ کے رکن ملکوں کے درمیان اختلافات بہت زیادہ ہیں اور امدادی بجٹ تجاویز پر جنوبی، مغربی، شمالی اور مشرقی یورپی ملکوں کے اپنے اپنے مسائل ہیں اور وہ کسی ایک پیکج پر متفق نہیں ہو سکے ہیں۔

اس اجلاس کے میزبانوں نے 857 ارب ڈالر کا کرونا وائرس بحالی فنڈ تجویز کیا ہے، اس میں کچھ رقم قرضوں اور گرانٹس کی شکل میں انتہائی ضرورت مند ملکوں کو دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایک اعشاریہ ایک کھرب ڈالرکا سات سالہ بجٹ بھی منظوری کے لیے پیش کیا گیا، جس پر یورپی ملکوں کے درمیان اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔

اب اس بات کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آج کا اجلاس نتیجہ خیز ثابت ہو۔

27 ملکی اس بلاک کی معیشت کرونا وائرس کی وجہ سے اس سال 8 اعشاریہ 3 فی صد کمی کا شکار ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔