ایشورپا کے بیٹے کو نہیں ملی بی جے پی کی ٹکٹ؛ بغاوت کا اعلان؛ آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے لڑیں گے شیموگہ حلقے سے الیکشن

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th March 2024, 1:23 PM | ریاستی خبریں |

شیموگہ 16 / مارچ (ایس او نیوز) اپنے  بیٹے کو بی جے پی کی ٹکٹ نہ دینے اور  یڈی یورپا کے بیتے کو شموگہ کی ٹکٹ دینے پر ناراض  بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ایشورپّا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد اُمیدوار کے طور پر شموگہ حلقے سے الیکشن لڑیں گے  اور  سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپّا ا کے فرزند بی وائی راگھویندرا کو شکست دیں گے۔

    واضح رہے کہ ایشورپّا نے اپنے بیٹے کے ای کنٹیش کے لئے بی جے پی سے ہاویری حلقے کا ٹکٹ مانگا تھا، لیکن ہائی کمان سے ان کی درخواست کو منظوری نہیں ملی ۔ اس پر ایشورپّا نے تلملاہٹ اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے شیموگہ حلقے کے موجودہ ایم پی اور آنے والے الیکشن میں   بی جے پی کے  باضابطہ امیدوار کے خلاف آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

    شہر کے بنجارہ بھون میں اپنے حامیوں کا اجلاس طلب کرکے ایشورپّا نے یہ فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپّا کو صرف اپنے حامیوں کو ٹکٹ دلانے کی مہم کے لئے نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ مودی کے خلاف نہیں ہیں ۔ مگر خاندانی اور وراثتی سیاست کے خلاف ہیں ۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی مودی کے کٹر حامی ہیں ۔ مودی ان کے دل میں بستے ہیں مگر ایڈی یورپّا کے دل میں ان کے دو بیٹے اور شوبھا کرندلاجے رہتے ہیں ۔  

    ایشورپّا نے کہا کہ "میں یہ سب اپنے بیٹے کے لئے نہیں بلکہ ہندوتوا پر یقین رکھنے والے لاکھوں کارکنان کے حق اور مفادات کے لئے کر رہا ہوں ۔ وزیر اعظم نریندرا مودی نے کانگریس کی خاندانی سیاست پر کڑی تنقید کی تھی ۔ میں اس کی حمایت کرتا ہوں ۔ بی جے پی کو ایک خاندان کے کنٹرول میں نہیں رہنا چاہیے ۔  اسے کارکنان کے ہاتھ میں رہنا چاہیے ۔"

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک فحش ویڈیو معاملہ: مزید تین متاثرہ خواتین ایس آئی ٹی کے پاس پہنچیں

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جے ڈی ایس کے مفرور ایم پی اور ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا کی بیرون ملک تلاش تیز کر دی ہے۔ اس دوران فحش ویڈیو اسکینڈل کی مزید تین متاثرہ خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خواتین نے ایچ ڈی ریونا کی ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...

ہندوستان کی سیاست کو ٹھیک کرنے کے لیے نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کا وقت آ گیا، پرینکا گاندھی کی ووٹرس سے اپیل

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کی جا رہی تقریروں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ انتخابی تشہیر کے دوران جس طرح قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، وہ وزیر اعظم عہدہ کے وقار کو مجروح کر رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ایک جلسۂ عام سے خطاب ...

سی بی آئی پرجول ریونّا کیخلاف بلیو کارنر نوٹس جاری

جنسی ہراسانی میں ملوث جے ڈی ایس لیڈرپرجول ریونّا کےخلاف سی بی آئی نے تفتیش اپنے ہاتھوں میں لیتے ہی ان کے خلاف انٹر پول کے ذریعے بلیو کارنر نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں سی بی آئی کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پرجول ریونّا جو اس وقت جرمنی میں سفارتی پاسپورٹ پر ...

ہاسن جنسی اسکینڈل معاملے میں جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی ریونّا عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار

  سابق وزیر اعظم اور  جے ڈی (ایس) سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے فرزند اور ہولے نرسی پور کے جنتادل ّ(ایس) رکن اسمبلی  ایچ ڈی ریونّا   کو  خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے   پدمنابھ نگر میں واقع دیوے گوڈا کے  مکان  سے ہفتہ کی شام  حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف  جنسی ہراسانی اور ...